ہم تنصیبات کی سخت سیکورٹی کے لیے حفاظتی انتظامات یقینی بنائے جائیں، ایس پی رینج کرائم سرگودہا غلام جیلانی
منگل 12 اپریل 2016 21:45
بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اپریل۔2016ء) وزیراعلی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں اہم تنصیبات کی سخت سیکورٹی کے لیے حفاظتی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار ایس پی رینج کرائم سرگودہا غلام جیلانی اور انچارج سپیشل برانچ سرگودہا ریجن میاں شفقت اللہ کی قیادت میں آنے والی وزیراعلی پنجاب کی ویجیلنس ٹیم نے اپنے دورہ بھکر کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔
ویجیلنس ٹیم نے اپنے دورہ بھکر کے دوران اہم سرکاری و پرائیویٹ دفاتر و اہم تنصیبات کا سیکیورٹی کے حوالے سے معائنہ کیا ۔ٹیم نے ضلع میں اہم بنک ، دفاتر سکول ، کالجز،بس اسسٹینڈ اور اہم تنصیبات کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پرڈی پی او بھکر خالد مسعود چوہدری اورحساس اداروں کے اہلکار بھی ان کے ہمراہ تھے ۔(جاری ہے)
ڈی پی اونے ٹیم کو انتظامیہ کی طرف سے کیے گئے سیکورٹی اقدامات کے متعلق مکمل بریف کیا ۔
ڈی پی او نے تمام ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوز و انچارج چوکیات کو حکم دیا کہ وہ اپنے علاقہ میں تمام سرکاری و پرائیویٹ دفاتر اور ایسے مقامات جہاں پر عوام کا رش زیادہ ہوتا ہے وہاں پر ان کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں تاکہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے ۔ٹیم نے انتظامیہ کی طرف سے کیے گئے اقدامات کو سراہا اور تسلی بخش قرا ر دیا۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.