پاکستان کپ شروع ہونے سے قبل ہی بڑے تنازعے کا شکار
فیڈرل ٹیم میں کھلاڑیوں کے چناؤ پر مصباح الحق ناراض ، ڈرافٹنگ روم سے اٹھ کر چلے گئے
بدھ 13 اپریل 2016 13:24
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 اپریل۔2016ء) پاکستان کپ شروع ہونے سے قبل ہی بڑے تنازعے کا شکار ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ڈومیسٹک ایک روزہ ٹورنامنٹ کو پہلی مرتبہ فرنچائزز کی طرز پر کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 19 اپریل سے فیصل آباد میں ہو گا۔ ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں: فیڈرل، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان حصہ لیں گی۔
ان ٹیموں میں کھلاڑیوں کے چناو کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ تاہم کھلاڑیوں کے چناو کے دوران ایک واقعے نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔(جاری ہے)
میڈیا رپورٹ کے مطابق فیڈرل کی ٹیم جس کی کپتانی قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے سپرد کی گئی ہے۔ اپنی ٹیم کیلئے کھلاڑیوں کے چناو کے مرحلے میں مصباح الحق موجود رہے اور ان کی رضامندی سے تمام کھلاڑیوں کو چنا گیا۔
تاہم ٹیم کیلئے آخری کھلاڑی کے چناو کے موقع پر ٹیم کے کوچ نے متنازعہ طور پر پی سی بی گورننگ بورڈ کے رکن شکیل شیخ کے صاحبزادے کو ٹیم میں شامل کر لیا۔ اس موقع پر مصباح الحق نے واضح طور پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا اور ڈرافٹٹنگ روم سے اٹھ کر چلے گئے۔ یاد رہے کہ شکیل شیخ کے صاحبزادے کو اس سے قبل انڈر 19 ٹیم میں بھی ان کی سفارش پر شامل کیا گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.