سرکاری سکولوں میں” مار نہیں پیار “ کی پالیسی پر عملدر آمد کرانے کیلئے دائر درخواست ابتدائی سماعت کے لئے منظور

بدھ 13 اپریل 2016 16:04

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اپریل۔2016ء) لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کے سرکاری سکولوں میں” مار نہیں پیار “ کی پالیسی پر عملدر آمد کرانے کیلئے دائر درخواست ابتدائی سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے سیکرٹری سکولز پنجاب سے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار ناہید بیگ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت نے 2005 ء میں سکولوں کیلئے ” مار نہیں پیار“ کی پالیسی منظور کی تھی تاہم اس پالیسی پر عملدر آمد نہیں ہورہا اور سرکاری سکولوں میں بچوں کی مار پیٹ کا سلسلہ جار ی ہے جس سے بچوں پر تشدد سے منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔

لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ پنجاب حکومت کو اپنی دی گئی پالیسی کے نکات پر من و عن عمل کرانے کا حکم دیاجائے ۔ فاضل عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی اور سیکرٹری سکولز پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تیرہ مئی کو جواب طلب کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :