صوبے میں تاریخی وثقافتی ورثوں کی حفاظت کویقینی بنایا جائے گا، محمودخان
بدھ 13 اپریل 2016 16:23
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اپریل۔2016ء)خیبرپختونخواکے وزیر کھیل ،ثقافت ،میوزیم اورامورنوجوانان محمودخان نے متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ وہ صوبے میں تاریخی وثقافتی ورثے خاص کر ملک احمد بابامزار سمیت تمام مزارات اور تاریخی مقبروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ٹھو س اقدامات اٹھائیں کیونکہ یہ ہماری ثقافت کاحصہ اورقیمتی سرمایہ ہیں ۔
یہ بات انہوں نے ٹورازم کمیٹی روم پشاورمیں ملک احمد بابا کمیٹی کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جبکہ اجلاس میں ممبران کمیٹی رحیم اللہ یوسفزئی ،پروفیسر ڈاکٹر شیرمحمد،پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید خان ،پروفیسر اباسین یوسفزئی اورڈاکٹر محمد نواز کے علاوہ محکمہ ثقافت کے نمائندے بھی موجود تھے ۔اجلاس میں ملک احمد بابا کی یوسفزئی قوم کے لئے ان کی خدمات پر روشنی ڈالی اورملک احمد بابا کے مزاراوراس کے ساتھ تاریخی مقبرے کی حفاظت کے لئے مختلف تجاویز پیش کی گئیں ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.