پاکستان میں کاروبار کرنے والوں کو تمام سہولیات فراہم کریں گے ٗوزیر تجارت
پاکستانی عوام حکومت اور فوج کے ذریعے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں،2018 میں توانائی کے بحران کا بھی مکمل خاتمہ ہو جائے گا ٗخرم دستگیر خان کا پاک نورڈک بزنس فورم سے خطاب
بدھ 13 اپریل 2016 19:28
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر تجار ت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کاروبار کرنے والوں کو تمام سہولیات فراہم کریں گے ٗپاکستانی عوام حکومت اور فوج کے ذریعے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں،2018 میں توانائی کے بحران کا بھی مکمل خاتمہ ہو جائے گا، پاک نورڈک بزنس فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آج سے تین سال قبل دہشت گردی اور توانائی کے بحران پر قابو پانا بظاہر ناممکن نظرا ٓتا تھا لیکن پاکستانی عوام اور حکومت کے مصمم ارادے کی بدولت یہ ممکن ہوا۔
وفاقی وزیر نے نورڈک علاقے سے پاکستان کے دورے پر آئے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور حکومتی تعاون کا مکمل یقین دلایا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان سے دنیا کی کے سرمایہ کاروں اور بزنس کمیونٹی کیلئے پانچ مثبت خبریں ہیں اور وہ یہ ہیں کہ پاکستان میں امن قائم ہوا ہے، حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک میں مالی استحکام آیا ہے جس کا اعتراف دنیا کے بڑے مالی ادارے بھی کر چکے ہیں، توانائی کے بحران پر بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے جس سے ملک میں صنعتوں کو توانائی میسر ہوگی،پاکستان کا دنیا سے ہر سطح پر رابطہ بحال ہونا شروع ہو گیا ہے جو گزشتہ دہائی میں دہشت گردی اور اس سے پیدا شدہ مسائل کی وجہ سے تعطل کا شکا ر تھااور پاکستانی قوم دہشت گردی کے اس بد ترین دور سے ایک نئے عزم کے ساتھ مضبوط قوم بن کر ابھری ہے ۔
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.