نارنگ منڈی ،خستہ حا ل مکان کی چھت گرنے سے کمسن بچہ جاں بحق ،ماں سمیت چار بچے شدید زخمی

بدھ 13 اپریل 2016 22:40

نارنگ منڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اپریل۔2016ء ) نارنگ منڈی کے علاقہ اونچاپنڈمیں خستہ حا ل مکان کی چھت گرنے سے کمسن بچہ جاں بحق جبکہ ماں سمیت چار بچے شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات محنت کش امانت علی میو کے اہل خانہ اپنے خستہ حال مکان کے ایک کمرے میں سوئے ہوئے تھے کہ اچانک چھت زمین بوس ہو گئی جس سے پورا خاندان نیچے دب گیا ۔ اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹا یا تاہم ایک کمسن بچہ صدام جاں بحق ہو گیا جبکہ ماں کلثوم بی بی اور دیگر بچوں کو ملبے کے نیچے سے نکال کر شدیدزخمی حالت میں مقامی ہسپتال لایا گیا جہاں سے ماں اورایک بچی کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور ریفر کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :