چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن ، شہید پولیس اہلکاروںکے لواحقین کے لیے مالی امداد کا اعلان
سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 اپریل 2016 14:20
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اپریل 2016ء) : راجن پور میں گذشتہ تین ہفتوں سے چھوٹو گینگ کے خلاف جاری آپریشن میں اب تک 6 پولیس اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔ پنجاب حکومت نے آپریشن کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے لیے مالی امداد کا اعلان کر دیا ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن میں شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے لیے 50 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ راجن پور میں چھوٹو گینگ کے خلاف جاری آپریشن آج 18 ویں دن میں داخل ہو گیا ہے جبکہ پولیس نے آپریشن کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے فوجی جوانوں کو بھی طلب کر لیا ہے۔ دوسری جانب صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ 48 سے 72 گھنٹوں کے دوران چھوٹو گینگ ہتھیار ڈال دے گا یا تمام گینگ کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.