ڈی پی او بنوں نے مجھ پر 7 بلدیاتی ممبران کے اغواء میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے ‘ اکرم خان درانی
جمعہ 15 اپریل 2016 16:55
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ ڈی پی او بنوں نے مجھ پر 7 بلدیاتی ممبران کے اغواء میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے ‘ صوبائی حکومت ضلعی اور تحصیل ممبران کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتی تو باقی عوام کیا ہوگا ‘ پولیس کی غیر جانبداری کے دعوے درست نہیں ہیں۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے کہا کہ صوبہ کے پی کے کی حکومت خود کو فرشتہ صفت کہتی ہے ‘ انہوں نے کہا کہ ہمارے 15 ضلعی اور 5 تحصیل کے ارکان پر ایف آئی آر درج ہے کہ وہ ہمارے بلدیاتی ارکان کے اغواء میں ملوث ہیں۔
ڈی پی او بنوں نے مجھ پر الزام عائد کیا کہ وفاقی وزیر اکرم خان درانی 7 بلدیاتی ممبران کے اغواء میں ملوث ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کمشنر کو خط لکھا کہ بنوں کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کئے جائیں حالانکہ یہ الیکشن فوج کی زیر نگرانی ہونا تھا اگر کوئی صوبائی حکومت جو 74 ضلعی اور 66 تحصیل ممبران کو تحفظ نہیں فراہم کر سکتی تو باقی عوام کا تحفظ کیسے کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ کے پی کے میں پولیس کے ذریعے تمام حربے استعمال ہو رہے ہیں۔ پولیس کی غیر جانبداری کے دعوے درست نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا اس تمام کارروائی سے استحقاق مجروح ہوا ہے۔ ایک کمیٹی بنائی جائے، یں نے جو کچھ کہا ہے وہ ثابت کروں گا۔ جس پر ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد کو ہدایت کی کہ وہ سیکورٹی کے حوالے سے متعلقہ وزارت کو آگاہ کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.