کرپشن کے ثبوت ملنے پر کسی بھی افسر کیخلاف کارروائی کی جاسکے گی، صوبائی وزیر داخلہ
پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل انڈر ٹرائل ہیں ،انکے معاملے پر کچھ نہیں کہہ سکتا،تقریب سے خطاب
جمعہ 15 اپریل 2016 19:37
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 اپریل۔2016ء) صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے کہاہے کہ کرپشن میں ملوث ہونے کے ثبوت ملنے پر کسی بھی افسر کے خلاف کارروائی کی جائے گی ، پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل انڈر ٹرائل ہیں ،انکے معاملے پر کچھ نہیں کہہ سکتا ۔وہ جمعہ کو سینٹرل پولیس آفس میں پولیس شہدا کے ورثا کو امدادی چیک تقسیم کئے جانے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔
پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن میں منعقد تقریب میں صوبائی وزیر داخلہ سندھ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، تقریب میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ ،ایڈیشنل آئی جی کراچی، اے آئی جی سی ٹی ڈی اور اے آئی جی ٹریفک سندھ کے علاوہ دیگر اعلیٰ پولیس افسران نے بھی شرکت کی۔ صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن کے قیام کے لئے سندھ پولیس کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے، انہوں نے شہدا پولیس کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی بحالی میں پاک فوج اور رینجرز سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس اداروں کے علاوہ حکومت سندھ کا بھی برابر کا کردار ہے،، ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پی پی رہنما قادر پٹیل انڈر ٹرائل ہیں اس معاملے میں کچھ نہیں کہہ سکتا ہوں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.