پوپ فرانسس یونان میں تارکین وطن سے ملنے جائیں گے
ہفتہ 16 اپریل 2016 13:42
روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اپریل۔2016ء) کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس یونانی جزیرے لیسبوس میں مقیم تارکین وطن کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جائیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پوپ فرانسس یونانی جزیرے پر قائم تارکین وطن کے اس مرکز میں جائیں گے جہاں 3000 کے قریب افراد پناہ حاصل کرنے یا ترکی واپس بھیجے جانے کا انتظار کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ لیسبوس تارکین وطن کی جانب سے یورپ میں داخلے کا اہم راستہ رہا ہے اور گذشتہ سال یورپ داخل ہونے والے دس لاکھ سے زائد افراد اسی راستے سے آئے تھے۔(جاری ہے)
گذشتہ ماہ تارکین وطن کے حوالے سے یورپی یونین اور ترکی کے درمیان معاہدے کے بعد ہزاروں کی تعداد میں افراد یہاں پھنس گئے ہیں۔ویٹیکن کا کہنا ہے کہ ان کا یہ دورہ انسانی ہمدردی اور مذہبی نوعیت کا ہے اور اس کو ملک بدری پر تنقید کے طور پر نہیں دیکھنا چاہیے۔
پوپ کی آمد سے قبل موریا کیمپ میں ایک شامی شخص نے خودکشی کی کوشش کی جب اس کو بتایا گیا کہ اسے ترکی واپس بھیجا جاسکتا ہے۔اس کے بعد تارکین وطن نے احتجاج کیا اور یورپ میں قیام اور بہتر سلوک کا مطالبہ کیا۔ویٹیکن کی جانب سے اس مختصر دورے کا مقصد مشکل حالات میں توجہ مبذول کروانا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.