”وزیر اعلیٰ پنجاب کے دیہی روڈز پروگرام“32کلومیٹرسڑکوں کی بحالی وکشادگی کا کام تکمیل کے مراحل میں ہے ،ڈی او پلاننگ
ہفتہ 16 اپریل 2016 14:59
بھکر۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 اپریل۔2016ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب کے دیہی روڈز پروگرام کے دوسرے مرحلہ میں ضلع کی دو مختلف سڑکوں کی بحالی وکشادگی کا کام تکمیل کے آخر ی مراحل میں ہے جو تقریباً 30کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کی جائیں گی۔یہ بات ڈسٹرکٹ آفیسر (ڈ ی او)پلاننگ حافظ حفیظ الرحمن اولکھ نے مذکورہ پروگرام کے تحت ضلع میں زیر تعمیر سڑکوں کے بار ے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہی۔
ڈی او پلاننگ نے بتایا کہ مجموعی طور پر 31کلومیٹر لمبی یہ سڑکیں تحصیل منکیرہ اور تحصیل دریاخان میں تعمیر کی جارہی ہیں جن میں حیدرآباد تاچھمب اور انارشاہ تاڈگر لیل روڈشامل ہیں اور ان کی لمبائی بالترتیب 16.71کلومیٹر اور 14.5کلومیٹر جبکہ لاگت 158.793ملین روپے اور 140.793ملین روپے ہے۔(جاری ہے)
ڈی اوپلاننگ نے کہاکہ محکمہ مواصلات وتعمیرات پنجاب کے زیر اہتمام مذکورہ سڑکوں کی بحالی و کشادگی سے متعلقہ دیہی علاقوں کی بہت بڑی آبادی کی زراعت ،تعلیم اور صحت کی سہولیات تک رسائی آسان ترین ہوجائیگی جبکہ کسانوں کی معاشی خوشحالی میں بھی قابل ذکر اضافہ ہوگا۔
ڈی او پلاننگ نے مزید بتایا کہ قبل ازیں پہلے مرحلہ میں ضلع میں پانچ مختلف سڑکوں کی بحالی وکشادگی کاکام23کروڑ 32لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کیاجاچکاہے اور یہ مکمل شدہ سڑکیں 32کلومیٹر کی مجموعی لمبائی پر محیط ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خلاف اسلحہ، شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.