نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت جاری کاروائیوں میں پیرو فورس نے 15دنوں کے دوران 130ملزمان کوگرفتار کیا‘ ایس پی مجاہد
ہفتہ 16 اپریل 2016 15:56
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء )ایس پی مجاہدسید کرار حسین نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت جاری کاروائیوں کے دوران پیرو فورس نے گزشتہ15دنوں کے دوران شہر میں ہونے والی ڈکیتی ، راہزنی ، چوری،منشیات فرورشی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث130ملزمان کوگرفتار کیاہے۔ گرفتار ملزموں کی نشاندہی پر منشیات، مال مسروقہ،نقدی اوربھاری مقدار میں ناجائز آتشیں اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس کے احکامات کے تحت تمام ڈویژنوں میں پولیس کی سپیشل ٹیمیں جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف سر گرم عمل ہیں۔ایس پی مجاہد کرار حسین کی تشکیل کردہ پولیس ریسپانس یونٹ کی ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں پیٹرولنگ اور سنیپ چیکنگ کے دوران ڈکیتی اور راہزنی میں ملوث04گینگز کے16ملزمان، منشیات کے29، 43اشتہاری اور عدالتی مفرور، ناجائز اسلحہ کے 12ملزمان سمیت دیگر جرائم میں ملوث 130ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے 106بوتل ولائتی، 65 لیٹردیسی شراب،25ہزار نقدی،02کلوسے زائد چرس مال مسروقہ اور 10پسٹل،02رائفلیں برآمد کر کے کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.