چھوٹو گینگ نے پنجاب حکومت کی گڈ گورننس بے نقاب کر دی ہے‘ صاحبزادہ حامد رضا
اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کیلئے رابطے آخری مر احل میں ہیں، پانامہ لیکس کا معاملہ حکومت کے زوال کا سبب بنے گا
ہفتہ 16 اپریل 2016 19:36
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا ہے کہ چھوٹو گینگ نے پنجاب حکومت کی گڈ گورننس بے نقاب کر دی ہے،اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کیلئے رابطے آخری مر احل میں ہیں، پانامہ لیکس کا معاملہ حکومت کے زوال کا سبب بنے گا۔ ملاقات کے لئے آنے والے وفود سے گفتگو میں صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ”را “سے روابط پر حکومت کاروائی نہ کرکے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کررہی ہے۔
”را “کے ایجنٹوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد ر ک چکا ہے۔چھوٹو گینگ کے ہاتھوں پولیس کا یرغمال بننا پنجاب حکومت کی نااہلی ہے۔حکومت کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے پولیس اہلکاروں کی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کاہ کہ تمام مذہبی و سیاسی جماعتیں کرپشن اور دہشتگردی کے خاتمے کے ایجنڈے پر متحد ہوجائیں۔
کرپٹ افراد نے سیاسی ماحول کو آلودہ کردیا ہے۔کرپٹ افراد کو سیاست بد ر کئے بغیر حقیقی جمہوریت کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت او ر افغانستان کی خفیہ ایجنسیوں کا پاکستان مخالف گٹھ جوڑ تشویشناک ہے۔خطے میں دہشتگرد ی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔پانامہ لیکس پر حکومت کو راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے۔سیاست اور جرم کا گٹھ جوڑ ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
شیر افضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات
-
رینالہ خورد میں جائیداد کے تنازعہ پر دوافراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا
-
سپریم کورٹ میں شہریوں کے ملٹری ٹرائل کے خلاف مقدمے کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر
-
صحافی کالونی سب ڈویژن کا پولیس کے ہمراہ علاقے میں آپریشن،بجلی چوری میں ملوث 10ملزمان گرفتار
-
وفاقی وزیرداخلہ کوئٹہ پہنچ گئے،صوبائی وزیرداخلہ نےاستقبال کیا
-
آئی جی پنجاب کی خود کارنمبر پلیٹ اور چہرے کی شناخت کا سسٹم بہتر بنانے کی ہدایت
-
خواجہ عمران نذیر اور سلمان رفیق کی زیر صدارت ٹیکنیکل ورکنگ گروپ برائے ڈینگی وائرس کا اجلاس
-
سورج آنکھیں دکھانے لگا، بجلی کی طلب بھی بڑھ گئی ، مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ
-
ڈیفنس کار حادثہ کیس، ملزم افنان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22مئی تک توسیع
-
خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ڈینگی وائرس بارے اجلاس
-
سندھ حکومت بلاول بھٹو کے وعدوں کی تكمیل کے لئے کوشاں ہے ، سید مراد علی شاہ
-
قصور،8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.