خیبرپختونخوا کی سیاسی جماعتوں کا وفاقی حکومت سے ملک میں مردم شماری کرانے کیلئے فوری تاریخ مقرر کرنے کامطالبہ
مردم شماری کرنے کیلئے فوری تاریخ مقرر کی جائے ، اندازوں پر حکو متیں نہیں چلتی ، مردم شماری کے بغیر وسائل کی منصفانہ تقسیم ممکن نہیں،آفتاب احمدخان شیرپاؤ
ہفتہ 16 اپریل 2016 19:43
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) خیبرپختونخوا کی سیاسی جماعتوں نے کل جماعتی کانفرنس میں فاقی حکومت سے ملک میں صحیح مردم شماری کرانے کیلئے فوری طورپر تاریخ مقرر کرنے کامطالبہ کیا ہے ،پشاور میں قومی وطن پارٹی کے زیر اہتمام مردم شماری کے التواء کے بارے میں آل پارٹی کانفر نس (اے پی سی ) منعقد ہوئی۔آل پارٹی کانفرنس میں عوامی نیشنل پارٹی ،جماعت اسلامی ،قومی وطن پارٹی ،جے یوآئی ،اورپیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
اے پی سی کے مشترکہ اعلامیہ میں وفاقی حکومت سے ملک میں صیحح مردم شماری کے لئے فوری تاریخ مقرر کرنے کا مطالبہ کیا گیا تاکہ مردم شماری کے بغیر وسائل کی صیحح تقیسم ممکن نہیں۔اے پی سی میں ہونے والے فیصلوں کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پاو نے وفاقی حکومت کے رویے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مردم شماری کرنے کیلئے فوری تاریخ مقرر کیا جائے کیونکہ اندازوں پر حکو متیں نہیں چلتی ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت فوج کی بجائے ملک کے دیگر اداروں کی مدد سے شفاف مردم شماری کو یقینی بنا سکتی ہے کیونکہ مردم شماری سے ہی صوبوں کے حقوق وابستہ ہیں شفاف مردم شماری کے بغیر وسائل کی منصفانہ تقسیم ممکن نہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.