پانامہ کے نائب وزیرکا اسحاق ڈار سے واشنگٹن میں ملاقات کا دعویٰ بے بنیاد اور حیران کن ہے،ترجمان وزارت خزانہ
ہفتہ 16 اپریل 2016 20:22
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 اپریل۔2016ء) وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پانامہ کے اقتصادی امور کے نائب وزیر ایوان زراک کا سی این این کو انٹرویو میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے واشنگٹن میں ملاقات کا دعویٰ بے بنیاد اور انتہائی حیران کن ہے ۔
(جاری ہے)
وزارت خزانہ کے ترجمان نے ذرائع ا بلاغ کو جاری بیان میں کہا ہے کہ وزیر خزانہ نے چودہ سے سترہ اپریل کو واشنگٹن میں ہونے والے عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے ا جلاس میں طے شدہ شرکت منسوخ کردی تھی تو ایوان زراک نے ان سے کیسے ملاقات کی حالانکہ اسحاق ڈار کو کئی ہفتوں سے ملک سے باہر گئے ہی نہیں ہیں ترجمان نے کہا کہ وزیر خزانہ پاکستان میں ہی ہیں اور روزمرہ کے امور سرانجام دے رہے ہیں جس کو ذرائع ابلاغ کور بھی کررہے ہیں ۔
ترجمان نے کہا کہ وفاقی سیکرٹری خزانہ وقار مسعود وزیر خزانہ کے دورے کی منسوخی کے باعث واشنگٹن میں جاری عالمی بینک آئی ایم ایف کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں ترجمان نے کہا کہ یہ معاملہ سی این این کے ساتھ بھی اٹھایا جائے گامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.