سنگین غداری کیس ،وفاقی حکومت نے مشرف کا بیان سکائپ کے ذریعے ریکارڈ کرنے کی تجویز دیدی
خصوصی عدالت ملزم کی حاضری یقینی بنانے کیلئے ریڈ وارنٹ یا ضمانتی مچلکے ضبط کر سکتی ہے ،متبادل صورت میں سکائپ کے ذریعے بیلت ریکارڈ کیاجاسکتا ہے،وفاقی حکومت نے تحریری جواب خصوصی عدالت میں جمع کرادیا
ہفتہ 16 اپریل 2016 20:44
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) وفاقی حکومت نے سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کا بیان سکایپ ، وڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کرنے کی تجویز دے دی، وفاقی حکومت نے تحریری جواب خصوصی عدالت میں جمع کرا دیا،نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت کا تحریری جواب وکیل استغاثہ ایڈووکیٹ اکرم شیخ نے خصوصی عدالت میں جمع کرایا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ میں وفاق کی اپیل خارج ہونے کے باوجود پرویز مشرف کو خصوصی عدالت سے اجازت لیکر بیرون ملک جانا چاہئے تھا۔
پرویز مشرف خصوصی عدالت کی جانب سے طلب کئے جانے کے معاملہ پر بخوبی آگاہ تھے، پرویز مشرف خصوصی عدالت کو طلبی پر پیش ہونے کی یقین دہانی کرا چکے ہیں،درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باجود پیش نہ ہونے کی ذمہ داری پرویز مشرف، انکی وکلاء ٹیم اور ضمانتیوں پر عائد ہوتی ہے، لہٰذا خصوصی عدالت پرویز مشرف سے عدالتی حکم کی عدم تعمیل پر وضاحت طلب کرے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.