اسحاق ڈارگزشتہ کئی ہفتوں سے ملک سے باہرہی نہیں گئے،پاناماکے نائب وزیرمعیشت کی ان سے ملاقات کی خبریں بے بنیاداورحیران کن ہیں،ترجمان وزارت خزانہ
ہفتہ 16 اپریل 2016 20:56
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہاہے کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈارگزشتہ کئی ہفتوں سے ملک سے باہرہی نہیں گئے،پاناماکے نائب وزیرمعیشت کی ان سے ملاقات کی خبریں بے بنیاداورحیران کن ہیں۔ہفتہ کووزارت خزانہ کے ترجمان نے الیکٹرانک میڈیا پر پانامہ کے نائب وزیرمعیشت آئیوان زاراک کے حوالے سے چلنے والے خبرکوبے بنیاداورانتہائی حیران کن قرار دیا ہے جس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کا ذکر کیاگیا۔
میڈیا رپورٹس میں امریکی ٹی وی سی این این سے پاناما کے نائب وزیرمعیشت کے انٹرویو کے حوالے سے بتایا گیا کہ ان کی وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی ۔ترجمان نے کہا کہ وزیرخزانہ نے14 سے 17 اپریل کے دوران ورلڈبنک اورآئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کرناتھی لیکن انہوں نے اپناواشنگٹن کادورہ منسوخ کردیا پاناما کے نائب وزیرمعیشت اسحاق ڈار سے کس طرح ملاقات کرسکتے ہیں جبکہ وہ گزشتہ کئی ہفتوں سے ملک سے باہرہی نہیں گئے اور وہ پاکستان میں موجود رہ کرروزانہ کی بنیاد پر اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جسے میڈیا میں بھی کوریج مل رہی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.