لاہور ، قصور میں سرچ آپریشن ، 41 مشتبہ فراد گرفتار
ملتان میں بھی سکیورٹی اداروں کی کارروائی 6 افراد گرفتار ، اسلحہ برآمد
اتوار 17 اپریل 2016 12:32
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) لاہور اور قصور میں سرچ آپریشن کے دوران 41 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ملتان میں بھی سکیورٹی اداروں کی کارروائی میں 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 32 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
(جاری ہے)
علامہ اقبال ٹاوٴن کے مختلف علاقوں بھیکے وال ، نجف کالونی میں گیسٹ ہاوٴسز اور ہوٹلوں پرسرچ آپریشن کیا گیا۔
شناختی کوائف مکمل نہ ہونے پر 28 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ 4 افراد کو قربان لائن گرجا گھروں کے اطراف سے حراست میں لیا گیا۔ دوسری جانب ملتان پولیس اور حساس اداروں نے جلیل آباد میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ قصور میں بھی سرچ آپریشن کے دوران 9 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.