دوبئی کے تمام شہری اوررہائشی جون2016تک ہیلتھ انشورنش کروالیں ورنہ بھاری جرمانوں کے لیے تیاررہیں: دوبئی ہیلتھ اتھارٹی
میاں محمد ندیم اتوار 17 اپریل 2016 16:08
دوبئی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17اپریل۔2016ء)دوبئی ہیلتھ اتھارٹی نے کہا ہے کہ جون 2016کے اختتام تک دوبئی کے تمام شہریوں‘رہائشیوں کے لیے”خوشیاں پھیلاﺅ“سکیم کے تحت ہیلتھ انشورنش کروانا لازم ہوگا-دوبئی ہیلتھ اتھارٹی ایسی تمام کمپنیاں بھی اس سکیم میں شامل کیا ہے جن کے ملازمین کی تعداد 100سے کم ہے-شہریوں اور رہائیشوں کے لیے لازم ہوگا کہ وہ اپنے خاندان اور گھریلو ملازمین کی انشورنس بھی کروائیں.
ڈاکٹرحیدرالیوسف ڈائریکٹرپبلک ہیلتھ فنڈنگ دوبئی ہیلتھ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ75فیصد تارکین وطن کو ہیلتھ انشورنس کی سہولت مہیا کی جاچکی ہے. جبکہ باقی25فیصد کو رواں سال جون کے اختتام تک یہ سہولت میسرہوجائے گی.(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ لازمی ہیلتھ انشورنس کے پروگرام کو ہم نے بروقت پورا کرلیا ہے‘ویزاانشورنس کو ویزا کے ساتھ منسلک کرکے کمپنیوں کو شخصی حیثیت میں ملازمتیں فراہم کرنے والوں کو پابند کردیا گیا ہے کہ وہ اپنے ملازموں کو ہیلتھ انشورنس کی سہولت دیں .
انہوں نے بتایا کہ جن کمپنیوں نے ابھی تک اپنے ملازمین کی ہیلتھ انشورنس نہیں کروائی انہیں نوٹس جاری کیئے گئے ہیں کہ وہ جون کے اختتام تک اس عمل کو مکمل کرلیں رونہ ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی، انہوں نے بتایا کہ دوبئی ہیلتھ اتھارٹی نے46ہیلتھ انشورنس کمپنیوں کو بااختیار کمپنیاں قراردیا ہے.مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.