وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس،تعلیم،صحت ، صاف پانی کی فراہمی اورسماجی شعبوں کی بہتری کیلئے جاری پروگرامز کا جائزہ لیا، عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کیلئے سماجی شعبوں میں نتیجہ خیز اقدامات ضروری ہیں، شہبازشریف
اتوار 17 اپریل 2016 19:30
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت یہاں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں تعلیم،صحت ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی اورسماجی شعبوں کی بہتری کیلئے جاری پروگرامز پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی اور سماجی شعبوں میں بہتری لانے کیلئے ہرضروری اقدام اٹھایا جارہا ہے اوراس ضمن میں اربوں روپے کے وسائل فراہم کیے گئے ہیں تاکہ عوام کومعیاری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کیلئے سماجی شعبوں میں نتیجہ خیز اقدامات ضروری ہیں لہٰذا تعلیم اورصحت کی سہولتوں میں اضافے کیساتھ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرامز کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی اور دیگر سماجی شعبوں کے حوالے ہر ضلع کی باقاعدگی سے کارکردگی مانیٹر ہوگی اوراچھی کارکردگی دکھانے والے اضلاع کے افسران اور عملے کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی اورخراب کارکردگی پر بازپرس ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ بہت اہمیت کا حامل ہے جس کا براہ راست تعلق عوام کی صحت سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاف پانی پراجیکٹ کے ذریعے پینے کے صاف پانی کا بنیادی حق لوگوں کو دیا جائے گا۔ اربوں روپے کے منصوبے کے ذریعے دیہی آبادی کے کروڑوں افراد مستفید ہوں گے۔ اجلاس میں خواجہ احمد حسان ، چےئرمین منصوبہ بندی وترقیات، متعلقہ سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.