پاکستان افغانستان دوطرفہ تجارت کو وسعت دے سکتے ہیں،زبیرطفیل
پیر 18 اپریل 2016 16:52
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اپریل۔2016ء) اعلیٰ اختیاراتی تجارتی وفد کا دورہ افغانستان بے حد کامیاب رہا،پاکستان اور افغانستان کان کنی،زراعت، سیمنٹ، ٹیکسٹائل، ٹیلی کمیونیکیشن، آئی ٹی، کیمیکلز اور بعض دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری اور جائنٹ وینچرز کا سنجیدگی سے جائزہ لے کر دوطرفہ تجارت کو وسعت دے سکتے ہیں۔یہ بات ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر اوریونائٹیڈ بزنس گروپ کے سیکریٹری جنرل زبیرطفیل نے کراچی واپسی پر گفتگو کے دوران کہی۔
انہوں نے بتایا کہ دورہ افغانستان میں سارک چیمبر کے نائب صدر افتخار علی ملک، ٹڈاپ کے سی ای اوایس ایم منیر، گلزار فیروز، ایس ایم نصیر،ملک سہیل،ظفر بختاوری، زبیر ملک دیگربزنس مین بھی موجودتھے شامل ہیں،اور ودف کے اراکین نے افغانستان کے صدر اشرف غنی،سابق افغان صدر حامد کرزئی، چیف ایگزیکٹو نیشنل یونٹی گورنمنٹ عبداللہ عبداللہ اور دیگر اہم شخصیات سے مفید ملاقاتیں کیں،جس میں دوطرفہ ان خیالات کا اظہار کیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان طویل ترین برادرانہ تعلقات ہیں اور ہم ایک دوسرے کے بڑے تجارتی دوست بھی ہیں تاہم تجارت میں اضافہ کرکے معیشت کو استحکام دیا جاسکتا ہے تاہم اس کیلئے ضروری ہے کہ دونوں ممالک کے تاجر ایک دوسرے کے ممالک کے دورے کریں اورمارکیٹوں کا جائزہ لیں۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.