قبائلی علاقوں میں امن عوام‘ پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں سے آیا،اقبال ظفر جھگڑا
۔ مئی میں 20 لاکھ قبائلیوں کو گھروں میں منتقل کیا جائے گا اور فاٹا میں شرح خواندگی کو 100 فیصد تک پہنچایا جائے گا،گورنر کے پی کیکا باجوڑ ایجنسی کا دورہ ، قبائلی جرگے سے ملاقات کی
پیر 18 اپریل 2016 17:44
باجوڑ ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اپریل۔2016ء) گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں امن قبائلی عوام‘ پاک فوج کے جوانوں اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور کوششوں کے باعث آیا۔ مئی میں 20 لاکھ قبائلیوں کو گھروں میں منتقل کیا جائے گا اور فاٹا میں شرح خواندگی کو 100 فیصد تک پہنچایا جائے گا۔ پیر کے روز گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا نے باجوڑ ایجنسی کا دورہ کیا جہاں پر قبائلی جرگے سے ملاقات کی۔
ملاقات میں اراکین قومی اسمبلی ‘ بسم الله خان ‘ شہاب الدین ‘ سینیٹر ہدایت الله‘ علی رسول سمیت فوجی حکام بھی موجود تھے۔ اقبال ظفر جھگڑا کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں جو آج امن نظر آرہا ہے اس کے پیچھے قبائلی عوام سمیت پاک فوج کے جوانوں اور سکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور کوششوں کا ثمر ہے۔(جاری ہے)
قبائی عوام نے جو لازوال قربانیاں دی ہیں آج وقت آگیا ہے کہ ان کے دکھ درد کا مداوہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ تک قبائلی علاقہ جات میں بیس لاکھ ٹی ڈی پی اپنے اپنے گھروں کو عزت کے ساتھ لوٹا دیئے جائیں گے۔
گورنر کے پی کے نے اچانک باجوڑ ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر ہسپتال خاد باجوڑہ کا دورہ کیا اور ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی اور ہسپتال میں صفائی اور ستھرائی کا جائزہ لیا گورنر نے باجوڑ ایجنسی میں جاری سکولوں میں داخلہ مہم کے سلسلے میں تین بچوں کو سکول میں نام اندراج بھی کروایا گورنر کے پی کے نے مزید کہا کہ باجوڑ سمیت پورے فاٹا میں تعلیم کو عام کرکے شرح خواندگی کو 100 فیصد تک پہنچایا جائے گامزید قومی خبریں
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.