پی کے8میں کامیابی حاصل کرینگے،مولاناگل نصیب
پیر 18 اپریل 2016 21:45
پشاور۔18اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء )پی کے8میں حیران کن کامیابی حاصل کرینگے، تمام مذہبی جماعتوں نے جمعیت علماء اسلام کی حمایت کا عندیہ دیا ہے۔
(جاری ہے)
جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کے میڈیا سیل سے جاری ایک بیان کے مطابق جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کے امیر مولانا گل نصیب خان نے پی کے 8کے ضمنی انتخابات کیلئے حکمت عملی طے کرتے ہوئے اپنی نگرانی میں کمیٹی تشکیل دی ہے، جس میں مولانا عطاالحق درویش،عبدالجلیل جان، حاجی غلام علی، مولانا رفیع اللہ قاسمی، مولانا خیر البشر ، مولانا امان اللہ حقانی شامل ہیں۔
ایک بیان میں مولانا گل نصیب خان نے بتایا کہ جمعیت علماء اسلام PK8میں حیران کن کامیابی حاصل کریگی۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی جماعتوں سے مذاکرات آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں اور تمام مذہبی قوتوں نے حمایت کا عندیہ دے دیا ہے۔ جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام PK8میں انتخابی سرگرمیوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ 22اپریل کو علماء کنونشن اور ورکرز کنونشن سے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان اور دیگر صوبائی اور ضلعی قائدین خطاب کرینگےمزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.