پانامہ لیکس کے تحقیقاتی کمیشن کی سربراہی کیلئے سرمد جلال کا نام تمام جماعتیں مسترد کر چکیں،قمر زمان کائرہ
ریٹائرڈ ججوں کا نواز لیگ کو نوازنا پرانا ریکارڈ ہے حکومت معاملے کو طول دے کر ٹھنڈا کرنا چاہتی ہے یہ ٹھنڈا نہیں ہوگاطول پکڑے گا ، نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو
پیر 18 اپریل 2016 22:37
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اپریل۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے تحقیقاتی کمیشن کی سربراہی کیلئے سرمد جلال کا نام تمام جماعتیں مسترد کر چکیں حکومت معاملہ سپریم کورٹ بھیجے ‘ عدالت انکار نہیں کرے گی‘ ریٹائرڈ ججوں کا نواز لیگ کو نوازنا پرانا ریکارڈ ہے حکومت معاملے کو طول دے کر ٹھنڈا کرنا چاہتی ہے یہ ٹھنڈا نہیں ہوگا۔
طول پکڑے گا ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ برطانیہ کی سیاست میں مذہب کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا (ن) لیگ وہاں کی سیاست میں مذہب کا نام لے کر وہاں کے مسلمانوں کیلئے مشکلات پیدا نہ کرے انہوں نے کہاکہ لندن میں عمران خان کے سابق سسرالیوں کے گھر کے سامنے (ن) لیگ کا احتجاج مناسب نہیں تھا لندن کے احتجاج پر اس خاندان نے پولیس بلائی اگر احتجاج پر امن ہوتا تو پولیس کو نہ بلایا جاتا انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے سرمد جلال عثمانی کی سربراہی میں کمیشن کو سیاسی جماعتیں وکلاء اور میڈیا مسترد کر چکے ہیں حکومت ان کے نام کو فائنل کرکے اس معاملے کو طول دینا چاہتی ہے تاکہ وقت کے ساتھ یہ معاملہ ٹھنڈا ہوجائے تو یہ معاملہ ٹھنڈا نہیں ہوگا بلکہ مزید طول پکڑے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
-
وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
-
پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا
-
5 سالوں میں ہر ضلع میں سٹیٹ آف دی آر ٹ ہسپتال بنا کرجاؤں گی
-
مزدور کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے، حکومت آئندہ بجٹ میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب
-
ای او بی آئی نے پنشنرز کیلئے 4ارب 73کروڑ روپے سے زائد کی پنشن جاری کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.