معاون خصوصی اطلاعات کی مردان دھماکہ کی شدید مذمت
دہشتگرد بوکھلا چکے ہیں، دفاتر اور عوامی مقامات کو نشانہ بنا رہے ہیں،مشتاق احمد غنی
منگل 19 اپریل 2016 19:43
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اپریل۔2016ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ اور اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی نے مردان میں ایکسائز آفس میں خود کش دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے۔یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے واقعہ کو اتہائی افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ معصوم اور بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن ہیں جو کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
دہشتگرد اب بوکھلا چکے ہیں اور دفاتر، عوامی مقامات کو ٹارگٹ بنا کر عوام میں خو ف و ہراس پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے۔مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر مردان کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور دھماکہ کے زخمیوں کو تمام تر طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.