قطر کو فٹ بال کیلئے کینسر قرار دینے والے اہلکار بری کر دیئے گئے
بدھ 20 اپریل 2016 11:59
دوحہ /زیورخ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) جرمن فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق صدر تیو سوانسیگر کو عدالت نے قطر کے خلاف بیان دینے کے الزام سے بری کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انھوں نے کہا تھا کہ قطر فٹ دنیائے بال کے لیے کینسر کی حیثیت رکھتا ہے۔سوانسیگر نے جو 2012 تک جرمنی کے فٹ بال ادارے کے سربراہ رہے، گذشتہ برس ایک پبلک براڈ کاسٹر ادارے پر یہ بیان دیا تھا کہ 2022 کے ورلڈ کپ کی میزبانی قطر کو دینے کے فیصلے پر دوبارہ غور کیا جانا چاہیے۔
قطر کی فٹ بال ایسوسی ایشن نے ان کے اس بیان پر ایک مقدمہ دائر کیا تھا کہ یہ بیان ان کے ملک کی اجتماعی توہین ہے تاہم جرمنی کی ایک مقامی عدالت نے فیصلہ سنایا کہ اگرچہ یہ بیان جارحانہ ہے مگر جرمنی کے قانون کے مطابق سوانسیگر اپنے بیان کے الفاظ تبدیل کرنے یا اسے نہ دہرانے کیلئے پابند نہیں ہیں۔(جاری ہے)
سوانسیگرکا موقف تھا کہ انھوں نے کبھی قطر کے لوگوں کی توہین نہیں کی۔
غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب اتنے بڑے پیمانے پر سکینڈل کی بات ہوتی ہے تو یہ ایک واضح تنقید ہے۔تیو سوانسیگر کے مطابق جرمنی کی ایک ریاست ہیسن کے نصف جتنے اس ملک میں انتہائی گرمی ہے، وہاں سفر کرنا آسان نہیں، وہاں انسانی حقوق کی پامالی ہوتی ہے اور وہاں ورلڈ کپ کا انعقاد ایک مذاق ہے۔ انھوں نے کہا تھا کہ میں مایوس ہوں کہ جرمنی سمیت تمام اہلکاروں نے اس فیصلے کو قبول کیسے کر لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.