فیصل آباد ، پولیس انسپکٹر رانا سرور کا قاتل گرفتا ر
بدھ 20 اپریل 2016 15:25
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اپریل۔2016ء) فیصل آباد پولیس نے پنجاب کانسٹیبلری کے پولیس انسپکٹر رانا سرور کے قاتل ملزم رانا عاشعر جو مقتول کی بیوی کا بھتیجا ہے کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے مقتول انسپکٹر کی چھینی گئی اٹھارہ لاکھ روپے کی رقم اور مقتول کی کار برآمد کرلی ہے ملزم کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرکے مزید جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا ۔
آن لائن کے مطابق مقتول پولیس انسپکٹر رانا سرور کی بائیس سال قبل زرعی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر راؤ الطاف کی بیٹی ڈاکٹر طاہرہ سے شادی ہوئی تھی ڈاکٹر طاہرہ زرعی یونیورسٹی کی ہیڈ ڈسپنسری کی انچارج تھی مقتول انسپکٹر اور اس کی بیوی کے درمیان اولاد نہ ہونے کی وجہ سے ناچاقی رہتی تھی اکثر اوقات مقتول رانا سرور اپنی بیوی پر تشدد بھی کرتا تھا لیڈی ڈاکٹر طاہرہ جو زرعی یونیورسٹی میں سرکاری رہائش گاہ میں رہیتی تھی کو اکثر تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ ایک روز اسے کمرے میں بند کرکے آگ لگادی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی اس صدمے سے لیڈی ڈاکٹر کا والد ڈاکٹر پروفیسر راؤ الطاف جاں بحق ہوگیا بعد ازاں بیوی نے اپنے خاوند کی رضا مندی سے طلاق نہ ہونے کی وجہ سے اپنی دو بہنوں کی بیٹیوں کو گود لیکر پال لیا اور لیڈی ڈاکٹر نے زرعی یونیورسٹی میں ہی ایک الگ گھر لے کر رہائش رکھ لی جبکہ رانا سرور پولیس انسپکٹر نے اپنی علیحدہ سرگودھا روڈ پر رہائش پذیر ہوگیا اسی دوران اکثر اوقات مقتول انسپکٹر رانا سرور زرعی یونیورسٹی میں آکر طاہرہ کو تشدد کا نشانہ بناتا اور گھر میں بھی جا کر اسے زدوکوب کرتا اس صورتحال کے پیش نظر زرعی یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس انسپکٹر رانا سرور کا یونیورسٹی حدود میں داخلہ بند کردیا گزشتہ روز ملزم رانا عاشعر جس کی ایک سگی بہن لیڈی ڈاکٹر طاہرہ نے گود لے رکھا تھا نے پولیس انسپکٹر رانا سرور جو چھٹی پر فاروق آباد آیا ہوا تھا کو بے دردی سے اپنی پھوپھی پر ظلم کی وجہ سے قتل کردیا اور جاتے ہوئے انسپکٹر کے اٹھارہ لاکھ روپے اور اس کی کار بھی لے لیا گیا بعد ازاں پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹو کے ذریعے ملزم رانا عاشعر کو گزشتہ روز لاہور سے گرفتار کرکے اس سے رقم اور کار برآمد کرلیا مقتول رانا سرور کا ایک بھائی رانا افضل بھی پولیس میں انسپکٹر ہے اور تھانہ ماموں کانجن میں ایس ایچ او تیعنات ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.