حبیب بینک نے چین میں برانچ کے لئے لائسنس حاصل کر لیا

بدھ 20 اپریل 2016 16:35

حبیب بینک نے چین میں برانچ کے لئے لائسنس حاصل کر لیا

اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 اپریل۔2016ء) پاکستان کا بڑا مالیاتی ادارہ حبیب بینک لمیٹڈ چین میں اپنی برانچ کھولے گا، اس مقصد کے لئے ایچ بی ایل نے لائسنس حاصل کر لیا ہے۔ حبیب بینک جنوبی ایشیا کا پہلا بینک ہے جسے چین میں اپنی برانچ کھولنے کی اجازت ملی ہے۔

(جاری ہے)

ایچ بی ایل شاہراہ ریشم اور پاکستان سرحد کے ساتھ واقع چینی صوبہ ژنجیانگ کے سب سے بڑے شہر ارومچی میں اپنی شاخ کھولے گا جو ابھرتا ہوا تجارتی اور کاروباری مرکز ہے۔

اس حوالے سے معاشی تجزیہ کار حمزہ کمال نے کہا کہ یہ بینک پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں سے استفادہ کر سکتا ہے کیونکہ یہ بینک پہلے ہی چین کے تجارتی اور کاروباری شعبہ میں اپنا مقام بن چکا ہے، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے تناظر میں حبیب بینک کے اس فیصلہ کو اہم قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :