وزیر اعلیٰ سے عالمی مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے سرگودھا کے طالب علم ابو حفظ کی ملاقات، 5لاکھ روپے کا چیک اور لیپ ٹاپ دیا
نئی نسل روشن مستقبل کی ضمانت ہے ،پاکستانی بچے صلاحیت میں کسی سے کم نہیں، شہباز شریف
بدھ 20 اپریل 2016 17:23
لاہور۔20 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 اپریل۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ نئی نسل روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ پاکستانی بچے صلاحیت میں کسی سے بھی کم نہیں ہیں اوریہی وجہ ہے کہ ہمارے طلباء و طالبات نے بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں اور ذہانت کا لوہا منوایا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں ریاضی کے بین الاقوامی مقابلے میں گولڈمیڈل جیتنے والے گورنمنٹ ہائی سکول بھابھڑا،کوٹ مومن سرگودھا کے ساتویں جماعت کے طالب علم ابو حفظ سے ملاقات کے دوران کیا۔
ہونہار طالب علم کے والدین، بہن اورسکول کے پرنسپل بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ابو حفظ جیسے ہونہار باصلاحیت طالب علم پاکستان کا سرمایہ اور پہچان ہے۔(جاری ہے)
ابو حفظ نے اپنی اور اساتذہ کی محنت اوروالدین کی دعاوٴ ں سے ریاضی کے بین الاقوامی مقابلے میں گولڈ میڈل جیت کر ملک و قوم کا سرفخر سے بلند کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ایسے ہونہار طلباء و طالبات کی صلاحیتوں کو اجاگرکرنے کے لئے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے اورایسے ہونہار طلبا وطالبات کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ ابو حفظ جیسے طالب علموں کی حوصلہ افزائی پاکستان کے روشن مستقبل پر سود مند سرمایہ کاری ہے ۔ وزیراعلیٰ نے سکول کے پرنسپل کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ طلبا ء کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اساتذہ کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے اور اساتذہ کا رتبہ بہت بلند ہے۔ اساتذہ قوم کے ہونہاروں کی معیاری تعلیم و تربیت اور کردارسازی کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔وزیراعلیٰ نے ابو حفظ کو 5لاکھ روپے کا چیک اور لیپ ٹاپ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب ابو حفظ کی مستقبل میں پاکستان یا بیرون ملک جہاں بھی وہ تعلیم حاصل کرنا چاہے، تمام اخراجات برداشت کرے گی۔وزیراعلیٰ نے بین الاقوامی مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے پر طالب علم ابوحفظ ،اس کے والدین،سکول کے پرنسپل اوربہن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ابو حفظ نے پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور ایسے ذہین طالب علم ہمارا سرمایہ ہیں جن کیلئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابوحفظ کی دسویں جماعت میں زیر تعلیم بہن عمامہ کو بھی لیپ ٹاپ جبکہ سکول کے پرنسپل کو ایک لاکھ روپے انعام دیا۔سیکرٹری سکولز ایجوکیشن بھی اس موقع پر موجود تھے ۔واضح رہے کہ انوحفظ نے یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز آسٹریلیا کے زیر اہتمام ریاضی کے بین الااقوامی مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔ابوحفظ کے والد سرکاری سکول میں ٹیچر ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
ساڑھے 7 ہزار پیف پارٹنر سکولز بند ہونے کا خدشہ
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.