پشاور،سا لانہ ترقیاتی پروگرام 2015-16 کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس
بدھ 20 اپریل 2016 17:36
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) سا لانہ ترقیاتی پروگرام 2015-16 کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کیلئے ترقیاتی سکیموں کی جائزہ کمیٹی کا ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر بنوں میاں عادل اقبال کی زیرِ صدارت بدھ کے روز ان کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ تعمیرات و مواصلات، آبنوشی، آبپاشی، تعلیم ، صحت ، لایئوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ، زراعت، نکاسی آب، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے تحت جاری متعدد قسم کے منصوبوں پر غورغوض کیا گیا اور ان پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ہر محکمے کے سربراہ نے اپنے اپنے محکمے سے متعلق جاری منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں بعض ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں حائل مسائل و مشکلات کا بھی جائزہ لیا گیا اور ان کے حل سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔(جاری ہے)
اجلا س میں آبنوشی کے ٹیوب ویل کو بجلی کی فراہمی اور بجلی کی بقا یا جات کی ادائیگی سے متعلق غوروغوض کیا گیا۔
بجلی کے محکمے کے آفیسران نے اس موقع پر اجلا س کو بجلی کی فراہمی اور بقایا جات کی عدم وصولی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ محکمہ تعمیرات کو بعض سکولوں پر جاری کام جلد مکمل کر کے محکمہ تعلیم کو سپرد کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کو خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی گئی ۔ ضلع بنوں میں بعض پرائمری سے مڈل ،مڈل سے ہائی اورہائی سے ہائیر سیکنڈری سکول کا درجہ بڑھانے سے متعلق بھی غور کیا گیا اور ان سکولوں میں اضا فی سہولیات اور اضافی کمروں کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ضلع بنوں میں بعض پٹوارخانوں کی تعمیر جلد مکمل کرنے اور مکمل شدہ پٹوار خانوں کو متعلقہ ضلع کے پٹواری کو حوالے کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ اجلا س میں ضلع بنوں کیلئے چارسالہ جلد مکمل کرنے کے کام کو تیز کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ محکمہ زراعت ، لایئو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ، شفاخانہ حیوانات کے شعبوں کے تحت جاری منصوبے جلد مکمل کرنے اور اس سلسلے میں رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ اجلاس سے خطا ب کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر بنوں میاں عادل اقبال نے محکمہ تعمیرات سمیت تمام سرکاری محکموں کے سربراہان کو اپنے اپنے ترقیاتی منصوبوں کی کڑی نگرانی کرنے اور ان کے بہتر اور جلد تکمیل کو یقینی بنانے کی ہد ایت کی ،انہوں نے کہا کہ ہر محکمے کے ذمہ دار افسر کا یہ فرض ہے کہ وہ اپنے محکمے سے متعلق منصوبے جلد مکمل کرنے سے متعلق اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں تاکہ ان منصوبوں سے مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکے جن کے لئے ان کو شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے محکمہ مال کے آفیسران و عملے کو اپنے فرائض بہتر طور پر سرانجام دینے اور عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنانے کی ہدایت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
وزیرقانون کی پاکستان کے چاند پر پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ،سہولیات پر عدم اطمینان کااظہار
-
وزیراعلیٰ مریم نوازسے ریجنل ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر بلخی کی ملاقات، صحت کی بہتر سہولتوں کیلئے اشتراک کار پر اتفاق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا چلاس ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیا ع پر اظہارافسوس
-
وزیراعلی مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی شدید مذمت
-
پی ٹی آئی کی یومِ تاسیس ریلی کا مقدمہ، شعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن’آئی کیوب قمر‘ کی کامیاب لانچنگ پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
محسن نقوی کا دھماکے میں صدر پریس کلب خضدار محمد صدیق مینگل کی شہادت پر اظہار افسوس
-
شیرافضل مروت کے بھائی خالد لطیف مروت کو خیبرپختونخوا کابینہ سے فارغ کر دیا گیا
-
بورڈ آف ریونیو کے تحت ٹیکسز میں 15 سے 20 سال سے ایک ہی شرح پرمنجمد ٹیکس ریٹس پرنظرثانی کی جائیگی،وزیرخزانہ
-
ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گولی چلنے سے 15 سالہ لڑکا جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.