ایف پی سی سی آئی نے بجٹ سفارشات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں
چئیرمین ایف بی آر سفارشات کو بجٹ کا حصہ بنائیں،تاکہ اقتصادی ترقی کی رفتار بڑھائی جا سکے،ممبران قومی اسمبلی
بدھ 20 اپریل 2016 18:19
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخاُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اپریل۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے فنانس سے چئیرمین ایف بی آر کو ہدایت کی ہے کہ ایف پی سی سی آئی کی بجٹ سفارشات کو آنے والے بجٹ کا حصہ بنایا جائے تاکہ اقتصادی ترقی کی رفتار بڑھائی جا سکے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بجٹ سفارشات پیش کرنے کے بعد یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سیکرٹری جنرل زبیر طفیل اور ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر ظفر بختاوری نے گزشتہ روزقیصر احمد شیخ کی سربراہی میں ہونے والے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے فنانس کے اجلاس میں سفارشات کا حتمی مسودہ پیش کر دیا۔
اجلاس میں جہانگیر ترین، اسد عمر، سید نوید قمر، ڈاکٹر نفیسہ شاہ، میاں عبدالمنان، فیاض شیخ، شازیہ فاطمہ، سید مصطفی محمود، چئیرمین ایف بی آر نثار محمد خان اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔(جاری ہے)
اس موقع پر زبیر طفیل نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یکم جولائی سے تمام سیکسپورٹ سیکٹر کو زیرو ریٹنگ کا ردجہ دیا جائے، پلانٹ اور مشینری پر امپورٹ ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس ختم کیا جائے اور 2020 تک لگنے والی صنعتوں کو ٹیکس فری قرار دیا جائے۔
انھوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کی تجاویز سے معاشی ترقی ہوگی، بے روزگاری میں کمی آئے گی جبکہ حکومت کی آمدنی میں بڑھے گی۔ انھوں نے سمگلنگ، ٹیکس چوری، انڈر انسوئسنگ اور مس ڈکلیریشن پر قابو پانے کا مطالبہ بھی کیا۔ وفاقی چیمبر کی سفارشات پر تفصیلی بحث کے بعد ممبران قومی اسمبلی نے ان سفارشات کو سراہتے ہوئے چئیرمین ایف بی آر کو ہدایت کی کہ انھیں بجٹ میں شامل کیا جائے۔ چئیرمین ایف بی آر نے کہا کہا ایف پی سی سی آئی کی تجاویز قابل عمل اور خوش آئند ہیں۔ انھوں نے کہا کہ چیمبروں اور تاجر تنظیموں سے مشاورت جاری ہے اور انکے جائز مطالبات مانے جائینگے تاکہ اقتصادی ترقی کی رفتار بڑھائی جا سکے۔ اس موقع پر پی ٹی اے کے گلزار فیروز اور نسیم شفیع بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.