پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا گریڈ چار کے ملازمین کو گریڈ 12میں تعینات کر نے پر سخت تشویش کا اظہار
قاعدے اور قانون کو مدنظر رکھا جائے ٗ معاملے کی تحقیقات اور ذمہ داروں کا تعین کر کے تین ماہ میں ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ٗکمیٹی کی ہدایت جب تک کسی وزارت کے سابق پرنسپل اکاؤنٹنگ افسر کے خلاف کارروائی نہیں ہو گی، بے قاعدگیاں نہیں رکیں گی ٗمیاں عبد المنان
بدھ 20 اپریل 2016 18:39
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے گریڈ چار کے ملازمین کو گریڈ 12میں تعینات کر نے سے سرکاری خزانے کو کروڑ وں روپے کا نقصان پہنچانے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاعدے اور قانون کو مدنظر رکھا جائے ٗ معاملے کی تحقیقات اور ذمہ داروں کا تعین کر کے تین ماہ میں ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ٗ جب تک کسی وزارت کے سابق پرنسپل اکاؤنٹنگ افسر کے خلاف کارروائی نہیں ہو گی، بے قاعدگیاں نہیں رکیں گی۔
اجلاس بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں کمیٹی کے کنوینر رانا افضال حسین کی زیرصدارت ہوا جس میں کمیٹی کے ارکان محمود خان اچکزئی اور میاں عبدالمنان کے علاوہ متعلقہ سرکاری اداروں کے افسران نے شرکت کی۔(جاری ہے)
اجلاس میں وزارت کیپیٹل اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈویلپمنٹ کے 1999 ، 2000-01 ، 2004-05 ، 2005-6 ، 2006-07 اور2008-09 کے زیرالتواء آڈٹ اعتراضات پر عملدرآمد کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔
آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ غیرقانونی طور پر آئی پی ایس ای ٹی اور این ٹی ٹی ٹی سی میں روزانہ اجرت پر کام کرنے والے گریڈ 4کے ملازمین کو گریڈ 12میں تعینات کرنے سے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔کمیٹی کے ارکان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قاعدے اور قانون کو مدنظر رکھا جائے ۔ کمیٹی نے حکم دیا کہ اس معاملے کی تحقیقات اور ذمہ داروں کا تعین کر کے تین ماہ میں ان کے خلاف کارروائی عمل میں لا کر رپورٹ پیش کی جائے۔ ایک اور آڈٹ اعتراض کے جائزے کے دوران کمیٹی کے رکن میاں عبدالمنان نے کہا کہ جب تک کسی وزارت کے سابق پرنسپل اکاؤنٹنگ افسر کے خلاف کارروائی نہیں ہو گی، بے قاعدگیاں نہیں رکیں گی۔ پی اے سی نے سیکرٹری کیڈ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد گرلز کالج کی انتظامیہ بچیوں کو امتحان کے قریب رول نمبر سلپ کے اجراء سے قبل غیرقانونی طور پر جرمانوں کی مد میں فیس بٹور رہی ہے ٗیہ طالبات کو بلیک میل کرنے کے مترادف ہے۔ کمیٹی نے سیکرٹری کیڈ کو اس معاملے کے دستاویزی ثبوت فراہم کئے اور ہدایت کی کہ اس معاملے کی پندرہ دنوں میں تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔ مالی سال 2004-05ء کے حسابات کے مطابق وفاقی نظامت تعلیمات کی جانب سے فیس کی مد میں جمع ہونے والی 2کروڑ 26لاکھ روپے سے زائد کی رقم کے خلاف ضابطہ استعمال پر ہدایت کی گئی کہ ایک ماہ کے اندر اس معاملے کی تحقیقات کی جائے۔ آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ 2005ء میں اسلام آباد کے سکولوں میں بچوں سے حکومتی پالیسی کے برعکس 65لاکھ روپے ٹیوشن فیس کی مد میں وصول کئے گئے۔ نظامت تعلیمات کی طرف سے پروفیسر طارق مسعود نے بتایا کہ صرف ایک مرتبہ بچوں کے والدین کے مطالبہ پر گرمیوں کی چھٹیوں میں برائے نام 200 سے 250روپے ماہانہ ٹیوشن کی سہولت فراہم کی گئی۔ کمیٹی کے کنوینر رانا افضال حسین نے کہا کہ اگر ادارے محکمانہ آڈٹ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں یہ معاملات طے کریں تو پی اے سی میں آنے کی نوبت ہی نہ آئے۔ یہ معاملات ڈی اے سی کی سطح پر حل کئے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پی اے سی کے ایک اجلاس پر 25لاکھ تک خرچ آتا ہے۔ پی اے سی نے سیکرٹری کیڈ کو ہدایت کی کہ اپنے تمام ماتحت اداروں کو طلب کر کے ان کو سختی سے ہدایت کی جائے کہ وہ محکمانہ آڈٹ کمیٹیوں کے اجلاس منعقد کرائیں۔مزید قومی خبریں
-
فیصل آباد ، نامعلوم سفاک افراد نے 17 سالہ دوشیزہ کو قتل کر کے نعش نہربرد کردی
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہائوس میں آئی ٹی طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے
-
گورنرہائوس سے ضرورت مند افراد میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، گورنر سندھ
-
گورنرسندھ کی اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید اے المالکی سے ملاقات
-
لاہور، صوبائی وزیرِ صحت کا تھیلی سیمیا کے عالمی دن پر نور فائونڈیشن کا دورہ
-
سوشل میڈیا کے ذریعے نایاب الو فروخت کرنیوالاملزم گوجرانوالہ سے گرفتار
-
وزیراعظم کا یوتھ پروگرام نوجوانوں کو ضروری مہارت اور مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے ،رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وصوبائی حکومت کے ساتھ ملکر جنوبی پنجاب کےلئے ترقیاتی فنڈز کے بجٹ میں اضافے کو یقینی بنائیں گے،سید یوسف رضا گیلانی
-
ملک میں یوریا کھاد کی یکساں قیمتیں نافذ کرنا ہوں گی ، کم نہ کرنے کی صورت میں حکومت قیمتیں فکس کر دے گی ، رانا تنویر حسین
-
خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 37واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
وزارت مذہبی امور کے زیر انتظام 39 واں سالانہ مقابلہ حفظ قرآن و حسن قرأت شروع
-
لیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی ،4 بجلی چور گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.