خلیج تعاون کونسل کے وزراءدفاع کے اجلاس میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف مل کر لڑنے کے عزم کا اعادہ‘ دہشت گردی امریکا اور خلیجی ملکوں کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ امریکا خلیجی ممالک کی سلامتی کا پابند ہے۔امریکی وزیردفاع
میاں محمد ندیم جمعرات 21 اپریل 2016 14:09
الریاض(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21اپریل۔2016ء) سعودی عرب میں گذشتہ روز خلیج تعاون کونسل کے وزراءدفاع کے اجلاس کے دوران تمام خلیجی ریاستوں نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کی لعنت سے مل کر لڑںے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ الدرعیہ شاہی محل میں ہونے والے خلیجی وزراءدفاع اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ دہشت گردی کی لعنت سب کا مشترکہ چیلنج ہے اور اس کے خلاف سب کو مل کر لڑنا ہوگا۔
اجلاس کے دوران عرب ممالک میں جاری دہشت گردی، ایران کی خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشوں اور امریکا اور خلیجی ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے شہزادہ محمد سلمان نے کہا کہ آج ہم مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل مرتکب کررہے ہیں۔(جاری ہے)
ہماری کوششیں سنجیدہ ہیں اور ہمیں ان تمام رکاوٹوں کو بھی ختم کرنا ہوگا جو دہشت گردی کی بیخ کنی کی راہ میں حائل ہو رہی ہیں۔
اجلاس کے بعد خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالطیف الزیانی نے کہا کہ انہوں نے امریکی وزیردفاع ایش کارٹر سے ملاقات میں داعش کے خلاف جنگ تیز کرنے اور خطے کی صورت حال پر تفصیلی بات چیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر دفاع سے بات چیت کے دوران خلیجی وزراءدفاع نے عرب ممالک میں ایران کی مداخلت کا معاملہ بھی اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور خلیجی ممالک نے میزائل ڈیفنس سسٹم میں باہمی تعاون سے بھی اتفاق کیا ہے۔اس کے علاوہ خلیجی ممالک نے فیصلہ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے یمن میں باغیوں کو اسلحہ کی فراہمی کی روک تھام کے لیے سمندر میں مشترکہ پٹرولنگ سسٹم قائم کیا جائےگا۔اس موقع پر امریکی وزیر دفاع آشٹن کارٹر نے کہا کہ دہشت گردی امریکا اور خلیجی ملکوں کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ نیز امریکا خلیجی ممالک کی سلامتی کا پابند ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کے متنازع جوہری پروگرام پر سمجھوتے کا مقصد خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینا اور جوہری ہتھیاروں کے حصول کی دوڑ روکنا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ امریکا عرب ممالک میں ایران کی مداخلت روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان معیشت کی بہتری کیلئے بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب
-
میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر افسران کی تعیناتی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف متحرک،خود انٹرویوز کئے
-
اصل میں پی ٹی آئی کے مذاکرات کا نام این آراو لینا ہے
-
پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات کی کوشش کی گئی تھی لیکن کوئی رسپانس نہیں آیا
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
-
نوازشریف ، شہبازشریف ،بلاول سے کہتا ہوں اقتدار چھوڑو، آؤ ! اکٹھے عوام میں جاتے ہیں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.