ماریشس میں 14اگست سے پاکستان ویک کا اہتمام کیا جائے گا،صدر امینہ گوریب فاکم
کراچی چیمبر کو پاکستان ویک میں شرکت اور ماریشس چیمبر کے ساتھ ایم اویو سائن کرنے کی دعوت
جمعرات 21 اپریل 2016 21:14
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) ماریشس کی صدر امینہ گوریب فاکم نے کہا ہے کہ حکومتِ ماریشس پاکستان کے قومی دن کے موقع پر ’’ پاکستان ویک‘‘ کا اہتمام کرے گی جو 14اگست سے21 اگست2016 تک جاری رہے گا۔یہ بات انہوں نے کراچی چیمبرآف کامرس کے وفد سے کراچی کے دورے کے موقع پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کی۔ ماریشس کی صدر نے کے سی سی آئی کو ’’ پاکستان ویک‘‘ میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ اس ایونٹ میں شرکت سے کراچی چیمبر اور ماریشس چیمبر کے درمیان ایم اویوسائن کرنے کا موقع بھی میسر آئے گا۔
ایم اویو سائن ہونے سے یہ پیغام کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں جو دونوں ملکوں کو معیشت کے بہتر مفاد میں ہے۔ا س موقع پر ماریشس کے وزارتی کاؤنسلر لام چیو یی(Mr. Lam Chiu Yee)ماریشس بورڈ آف انویسٹمنٹ کی سربراہ مسز نرمالاجیٹھا(Mrs. Nirmala Jeetah) سیکریٹری جنرل ماریشس چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری راجو جڈوو(Mr. Raju Jaddoo,)،ماریشس پاکستان جوائنٹ بزنس کونسل کے صدرشہزاد احمد،ہائی کمشنر ماریشس یوسف الہیٰ ، کراچی میں اعزازی قونصل جنرل ماریشس سہیل یاسین سلیمان اور دیگر بھی اجلاس میں شریک تھے جبکہ بزنس مین گروپ کے چیئرمین وسابق صدر کے سی سی آئی سراج قاسم تیلی،وائس چیئرمینز بی ایم جی و سابق صدور کے سی سی آئی طاہر خالق،ہارن فاروقی،انجم نثار، کے سی سی آئی کے صدر یونس محمد بشیر،سینئر نائب صدر ضیاء احمد خان، نائب صدر محمد نعیم شریف،سابق صدور کے سی سی آئی اے کیوخلیل،میاں ابرار احمد،ہارون اگر،عبداﷲ ذکی،افتخار احمد وہرہ اور منیجنگ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.