نیب نے نجکاری کمیشن کے ٹرسٹ انویسٹمنٹ بینک میں ڈوبے 500ملین میں سے 198.8ملین روپے منافع سمیت وصو ل کرلئے
قمرزمان چوہدری بلاامتیاز احتساب کے فارمولے پر عمل پیرا ہیں، نیب کو آزاداورخودمختار ادارہ بناکر قومی خزانے سے لوٹی رقوم کو واپس جمع کروایا جارہاہے، ذرائع
جمعرات 21 اپریل 2016 21:55
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 اپریل۔2016ء) قومی احتساب بیورو (نیب )نے پرائیوٹائزیشن کمیشن کے ٹرسٹ انویسٹمنٹ بینک میں ڈوبے ہوئے 500ملین روپے198.8ملین روپے کے منافع کے ساتھ وصول کرلئے ۔چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری بلاامتیاز احتساب کے فارمولے پر عمل پیرا ہیں اور نیب کو آزاداورخودمختار ادارہ بناکر قومی خزانے سے لوٹی ہوئی رقوم کو واپس جمع کروایا جارہاہے۔
ذرائع کے مطابق سال 2010میں پرائیوٹائزیشن کی انتظامیہ نے ٹرسٹ انویسٹمنٹ بینک میں غیرقانونی طورپر300ملین اور200ملین روپے کی الگ الگ سرمایہ کاری کی،بعد ازاں پرائیوٹایزیشن کمیشن کی نئی انتظامیہ نے ٹرسٹ انویسٹمنٹ بینک کورقم کی ریکوری کے لئے نوٹسز جاری کئے لیکن بینک نے رقم واپس نہ کی، جس پر پرائیوٹائزیشن کمیشن نے معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کردیا،ایف آئی اے کی مداخلت پر ٹرسٹ انویسٹمنٹ بینک نے پرائیوٹایزیشن کو رقم کی واپسی کے چیک دیئے جو کیش نہ ہوسکے جس پر یہ کیس سال2013میں نیب کے سپرد کردیا گیا۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.