پاناما لیکس کے معاملے پر و زیر اعظم کا اپنے آپکو احتساب کیلئے پیش کرنا جمہوری سوچ کی علامت ہے، وزیر اعظم کے خطاب پر وکلاء رہنماؤں کا رد عمل
جمعہ 22 اپریل 2016 22:43
لاہور۔22اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 اپریل۔2016ء ) مختلف وکلاء رہنماؤں نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کے خطاب کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا پاناما لیکس کے معاملے میں اپنے آپکو احتساب کے لئے پیش کرنا انکی جمہوری سوچ کی علامت ہے۔ سابق وائس چیئر مین پاکستان بار کونسل و ہائیکورٹ کے سابق جسٹس محمد رمضان چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کرکے پاکستانی سیاست میں اچھی روایت کی داغ بیل ڈالی ہے۔
سیکرٹری سپریم کورٹ بار اسد منظور بٹ نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معا لے پر سپریم کورٹ بار سے حکومت اور اپوزیشن کے دونوں اطراف کے قائدین نے رابطے کئے اور ہم سے رہنمائی کے لئے مدد ما نگی اس لیئے سپریم کورٹ بار نے پہلے ہی باہمی مشاورت سے” ٹرم آف ریفرنس“ (ٹی او آر) تیار کرکے حکومت کو بھیجا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا پاناما لیکس کے معاملے میں اپنے آپکو احتساب کے لئے پیش کرنا جمہوری طرز فکر ہے۔
اسد منظور بٹ نے کہا کہ اس معاملے پرنیشنل ٹاسک فورس کا قیام ایک آرڈیننس کے ذریعے عمل میں لایا جائے اور چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں اسکی تشکیل ہو اورجس میں فرنزاک ماہرین کو بھی شامل کیا جائے جو ٹاسک فورس اقوام متحدہ کے کنونشن کے تحت بیرون ملک سے تمام شواہد اکٹھے کرے۔مسلم لیگ ن لائرز فورم پنجاب کے صدر شریف ظفر جو ئیہ نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کے خطاب کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے قائد عمران خان کا بھی یہ مطالبہ تھا کہ چیف جسٹس آف پا کستان کمیشن بنائیں۔ اب الزام تراشی کرنے والے انتظار کریں جو بھی کمیشن بنے اسکے سامنے اپنے ثبوت پیش کریں سڑکوں پر دھرنے دینے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اب عمران خان صبر سے کام لیں اور کمیشن بننے اور اسکے بعد تحقیقات کا انتظار کریں اور شور شرابہ ڈالنے سے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیر اعظم نے اپنے سمیت اپنے خاندان کو احتساب کے لئے پیش کرکے ملکی جمہوری تاریخ کی سمت درست کر دی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر افسران کی تعیناتی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف متحرک،خود انٹرویوز کئے
-
پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات کی کوشش کی گئی تھی لیکن کوئی رسپانس نہیں آیا
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
-
نوازشریف ، شہبازشریف ،بلاول سے کہتا ہوں اقتدار چھوڑو، آؤ ! اکٹھے عوام میں جاتے ہیں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.