حکومتی قتل وغارت گری روکنے تک آئندہ کسی مذاکرات میں شریک نہیں ہوں گے
شامی اپوزیشن جنوابات چیت ادھوری چھوڑکروطن واپس چلے گئے
ہفتہ 23 اپریل 2016 12:16
جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اپریل۔2016ء) شامی اپوزیشن کا وفدمذاکرات ادھورے چھوڑکراحتجاجاً جنیوا سے وطن واپس چلے گئے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی کے سینئر مذاکرات کار محمد علوش نے جنیوا سے روانگی سے قبل بتایا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ مذاکرات کے دوبارہ آغاز سے پہلے قتل و غارت گری کو روکے۔
(جاری ہے)
علوش نے جو اپوزیشن کی جماعت جیش الاسلام کی نمائندگی کررہے ہیں کہا کہ جب تک حکومت قتل و غارت گری کو نہ روک دے اور ہزاروں قیدیوں کو رہا نہ کردے اس وقت تک جنیوا میں امن بات چیت دوبارہ شروع نہیں ہوسکتی۔
علوش نے شامی حکومت کے مذاکرات کار بشار الجعفری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ قومی وحدت کی ایک حقیقی حکومت چاہتے ہیں تو ان پر لازم ہے کہ پہلے جیلوں سے دس ہزار خواتین اور درجنوں ہزار مرد قیدیوں کو رہا کریں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
کینیڈا میں مودی سرکارکے ہاتھوں ہردیپ سنگھ نجرکے قتل کیس میں گرفتاریاں شروع
-
نیپالی کرنسی پر بھارتی علاقے شامل، انڈیا تلملا اٹھا
-
فریج سے 4 نومولود بچے ملنے کا واقعہ، پولیس بھی پریشان
-
رفح پراسرائیلی حملہ خون کی ہولی ثابت ہو سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت
-
انٹرنیشنل اسلامک فقہ اکیڈمی کی بغیر پرمٹ حج بارے سعودی علما کے بیان کی حمایت
-
غزہ جنگ،امریکی طلبہ کا گرمی کی چھٹیوں میں بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
-
امریکی رکن کانگریس نے خلائی جنگ کی تیاری کا اشارہ دیدیا
-
امریکا کی حماس سے متعلق قطرکو تنبیہ
-
بغیر اجازت غیرملکیوں کی حرم مکی میں داخلے پر پابندی عائد
-
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.