یورپی یونین سے برطانیہ نکل گیا تو برطانیہ امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدوں میں قطار کے سب سے آخر میں کھڑاہو گا ‘ اوباما
ہفتہ 23 اپریل 2016 13:24
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اپریل۔2016ء) امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ یورپی یونین سے اگر برطانیہ نکل گیا تو برطانیہ امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدوں میں قطار کے سب سے آخر میں کھڑا ہو گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اوباما نے کہا کہ برطانیہ کا مضبوط یورپی یونین میں اہم کردار ہے اور یورپی یونین کا ممبر رہتے ہوئے عالمی سطح پر برطانیہ اہم پلیئر رہے گا۔
تاہم یورپی یونین چھوڑنے کے حق میں مہم چلانے والوں نے صدر اوباما پر تنقید کی۔ ٹوری کے ایم پی ڈومینک راب نے صدر اوباما کو لیم ڈک صدر کہا۔راب نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ امریکہ ناکام ہو گیا اور یورپی یونین کے ساتھ تجارتی معاہدہ حاصل نہ کر سکنا براک اوباما کی سب سے بڑی تجارتی ناکامی ہے۔(جاری ہے)
صدر اوباما کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ یورپی یونین کا ممبر ہونے سے برطانیہ کے خاص روابط مضبوط ہوئے۔
یورپی یونین سے علیحدہ ہونے یا نہ ہونے پر ریفرنڈم پر ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ یہ ہمارے فیصلہ ہے کسی اور کا نہیں ‘ یہ برطانیہ کی عوام کا خودمختار فیصلہ ہے تاہم جب ہم یہ فیصلہ کرنے جا رہے ہیں تو دوستوں کی رائے سننی چاہیے۔صدر اوباما نے کہا کہ برطانیہ کی صلاحیت نمایاں ہوتی ہے جب وہ یورپی یونین کو سمت دکھاتا ہے۔ امریکہ بشمول یورپی یونین میں برطانیہ کے اثر و رسوخ میں اضافہ دیکھنا چاہتا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.