فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے ماہرین کی سفارشات پر عمل کرنے کی ہدایت

ہفتہ 23 اپریل 2016 15:18

ملتان ۔23اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 اپریل۔2016ء) کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے لئے جدید سفارشات پر عمل کرنا انتہائی ضروری ہے۔ محکمہ زراعت ملتان کے ترجمان نے بتایا کہ تندرست بیج کاا نتخاب اور سفارش کردہ شرح بیج کامیاب فصل کے لئے بنیادی ا قدام ہیں۔ کاشتکار کپاس کی پیداوار میں اضافہ کیلئے جدید پیداواری ٹیکنالوجی پر عمل کرتے ہوئے درمیانی زمینوں اور کم پانی والے علاقوں میں منظورشدہ بی ٹی اقسام سی آئی ایم 599-اور بی ایچ178-کاشت کریں۔

(جاری ہے)

پنجاب کے تمام درمیانے اور زرخیز علاقوں کے لئے سی آئی ایم602-،ایف ایچ 142-،ایم این ایچ 886-، وی ایچ 259-،سائبان201-، سی آئی ایم 598-،سی اے12-،ایف ایچ 114-،ٹارزن2-،ستارہ11-ایم،کے زیڈ181-موزوں اقسام ہیں۔ ٹارزن 1-اور آئی آر نیاب824-پنجاب کے زرخیز علاقوں میں جبکہ آئی یو بی 222- کو پنجاب کے مرکزی زرخیز علاقوں خاص طور پر بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان اور خانیوال میں کاشت کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔کاشتکارکپاس کی بی ٹی اقسام کی کاشت15مئی تک مکمل کرلیں۔فی ایکڑ شرح بیج کا انحصار ا گاؤ پر ہو تا ہے اورپودوں کی فی ایکڑ مطلوبہ تعدادکے حصول کے لیے کا شت سے پہلے بیج کی روئیدگی معلوم کرنا ضروری ہے ، تاکہ فیصد اگاؤ کو مد نظر رکھتے ہوئے بیج استعمال کیا جا سکے۔