امریکہ مختلف شعبوں میں باہمی سود مند تعاون کو مستحکم بنانے کے لئے چین کے ساتھ کام کرنے کاخواہاں ہے ، جان کیری
فرانس کو چین کی اقتصادی ترقی پر مکمل اعتماد ہے ، فرانسوا ہولاندے ، چینی نائب وزیر اعظم سے ملاقاتوں میں اظہار خیال
ہفتہ 23 اپریل 2016 18:45
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اپریل۔2016ء ) چین کے نائب وزیر اعظم ژانگ گاؤلی نے گذشتہ روز یہاں امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور فرا نس کے صدر فرانسوا ہولاندے کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں اور ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پیرس معاہدے پر مکمل عملدرآمد کرنے پر زور دیا ، یہ ملاقاتیں اقوام متحدہ کے صدر دفتر پیرس معاہدے پر دستخط کرنے کے لئے اعلیٰ سطحی تقریب کے موقع پر ہوئیں ۔
ہولاندے کے ساتھ ملاقات میں ژانگ نے پیر س میں اقوام متحدہ کی کامیاب ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس کے انعقاد کے سلسلے میں فرانس کی کوششوں کو سراہا ۔ اس کانفرنس کے دوران تاریخی معاہدے کو بالآخر 12دسمبر 2015ء کو منظور کر لیا گیا اور کوئی اعتراض نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کانفرنس کے دوران ابتدائی عمل اور مذاکرات بھر کے دوران چین اور فرانس کے درمیان قریبی رابطے اور انتہائی موثر تعاون کو اجاگر کیا اور کہا کہ بیجنگ میں نومبر میں چینی صدر ژی جن پنگ اور ہولاندے کی طرف سے ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں مشترکہ بیان معاہدے کی حتمی منظوری میں ممد و معاون ثابت ہواہے ۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.