اسرائیل نے 12 سالہ فلسطینی بچی کو 2ماہ بعد جیل سے رہا کردیا

اتوار 24 اپریل 2016 23:54

یروشلم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) اسرائیل نے 12 سالہ فلسطینی بچی کو جیل سے رہا کردیا، حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی نے اِس کا اعتراف کیا تھا کہ وہ مغربی کنارے میں چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش میں تھی۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق اسرائیل نے 12 سالہ فلسطینی بچی دیما الواوی کو تقریبا دو ماہ بعد جیل سے رہا کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

بچی کو سکول کا یونیفارم پہنے 9 فروری کو مقبوضہ مغربی کنارے سے چاقو کے ساتھ یہودی آبادی والے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔

الواوی کو مغربی کنارے کے علاقے طولکرم کراسنگ پوائنٹ پر فلیسطینی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ اسے رہائی کے بعد اپنے گھر والوں کے ساتھ ہیبرون میں واقع اپنے گھر سفر کرنا تھا۔فلسطینیوں کی جانب سے چاقو کے حملوں یا مبینہ طور پر جان بوجھ کر کیے گئے گاڑی کے حادثات میں 28 اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :