آنتوں اور پیٹ کے بیکٹیریا سے اب دماغی امراض کا علاج ممکن
پیر 25 اپریل 2016 13:29
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اپریل۔2016ء) ایک نئی تحقیق کے مطابق انسانی پیٹ میں موجود خردنامیوں مثلا بیکٹیریا وغیرہ کا توازن بدل کر انسان کے بہت سے دماغی و ذہنی امراض کو دور کیا جاسکتا ہے۔انسان کے پیٹ میں مختلف اقسام کے اربوں کھربوں بیکٹیریا پائے جاتے ہیں جو ہمارے دماغی رویوں اور موڈ کو کنٹرول کرتے ہیں اگران کا توازن بگڑجائے تو انسان ذہنی امراض مثلا تنا، آٹزم، شیزوفرینیا اور او سی ڈی وغیرہ کا شکار ہوجاتا ہے۔
اس طرح پیٹ اور آنتوں میں بیکٹیریا اور خردنامیوں کو قابو کرکے ان امراض کا علاج کیا جاسکتا ہے۔نیویارک میں واقع آئیکان اسکول آف میڈیسن مانٹ سینا نے ایک جرنل ای لائف میں ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ذہنی اور دماغی طورپر بیمار کسی شخص کے پیٹ میں بیکٹیریا کی مقدار کم یا زیادہ کرکے اس کا علاج کیا جاسکتا ہے۔(جاری ہے)
دماغی خلیات (نیورونز) پر ایک حفاظتی سطح ہوتی ہے جسے مائلین کہا جاتا ہے۔
اس کے متاثر ہونے سے دماغی سیل ٹھیک سے کام نہیں کرسکتے اور اس طرح رویوں اور دماغ کے کئی امراض پیدا ہوتے ہیں اورانسانی جسم میں کئی بیماریاں سب سے پہلے مائلین پر حملہ آورہوتی ہیں۔تجرباتی طور پر ڈپریشن میں مبتلا ایک چوہے کی آنتوں کے خلیات جب ایک تندرست چوہے میں داخل کئے گئے تو اس کا مائیلین متاثر ہوا اور وہ صحت مند چوہا بھی ڈپریشن کا شکارہوگیا۔ اس سے انسانی دماغ اور بیکٹیریا کے درمیان تعلق کا ٹھوس ثبوت سامنے آیا ہے۔اس تحقیق کے بعد ماہرین انسانی آنتوں میں بیکٹیریا اور ان کے ذہنی اثرات کو جاننے کی مزید کوشش کررہے ہیں۔ ماہرین نے کہا ہے کہ اس سے دماغی و ذہنی پریشانیوں اور امراض کے علاج کی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔مزید قومی خبریں
-
سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.