ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ٗ 4روز میں اموات کی تعداد 9 ہوگئی ٗکشیدگی کے باعث ہسپتال میں پولیس تعینات
حکومت جب تک مطالبات منظور نہیں کرے گی، ایمرجنسی سمیت ہسپتال کے تمام شعبوں میں کام بند رکھیں گے ٗینگ ڈاکٹرز
پیر 25 اپریل 2016 22:07
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اپریل۔2016ء) سرگودھا کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں جاری ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث چار روز کے دوران بروقت امداد نہ ملنے پر دو نومولود بچوں سمیت نو افراد دم توڑ گئے ٗکشیدگی کے باعث ہسپتال میں پولیس کو تعینات کردیا گیا۔
(جاری ہے)
اطلاعات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرگودھا میں چار روز سے جاری ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کر نا پڑا ٗ بروقت امدا نہ ملنے پر پیر کو مزید دو نومولود بچوں کی ہلاکت کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی ۔
دوسری جانب جاں بحق افراد کے لواحقین کی جانب احتجاج اور ینگ ڈاکٹرز سے تصادم کے بعد انتظامیہ نے ہسپتال کا کنٹرول پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ادھر ترجمان ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ حکومت جب تک مطالبات منظور نہیں کرے گی، ایمرجنسی سمیت ہسپتال کے تمام شعبوں میں کام بند رکھیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.