تھر میں بچوں کی اموات کی وجوہات کے تعین کیلئے بنائے گئے کمیشن نے مختلف محکموں کو صورت حال کا ذمہ دار قرار دیدیا
قحط زدہ ضلع میں صحت، بہبود آبادی اور بحالی سے متعلق محکموں کی کارکردگی نا ہونے کے برابر ہے ٗکمیشن تھر کے سرکاری ہسپتالوں میں مقامی ڈاکٹروں کو تعینات کیا جائے ٗ رپورٹ کا متن
پیر 25 اپریل 2016 22:18
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اپریل۔2016ء) تھر میں بچوں کی اموات کی وجوہات کے تعین کے لیے بنائے گئے کمیشن نے سندھ حکومت کے ماتحت مختلف محکموں کو صورت حال کا ذمہ دار قرار دیدیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر سابق ایڈووکیٹ جنرل سندھ عبدالفتح ایڈووکیٹ کی سربراہی میں تھر میں ہونے والی اموات کی وجوہات جاننے کے لیے کمیشن تشکیل دیا گیا تھا، کمیشن نے ایک ماہ کی مدت میں اپنی رپورٹ تیار کرکے چیف سیکریٹری سندھ کو پیش کردی ہے۔
300 صفحات پر مشتمل اس رپورٹ میں تھر میں ہونے والی اموات کی ذمہ داری براہ راست وزیر اعلیٰ سندھ یا صوبائی وزرا پر عائد کرنے کے بجائے محکمہ تعلیم،صحت، آبپاشی، بہبود آبادی، لائیو اسٹاک اور دیگر محکموں پر عائد کی گئی ہے۔(جاری ہے)
کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا کہ قحط زدہ ضلع میں صحت، بہبود آبادی اور بحالی سے متعلق محکموں کی کارکردگی نا ہونے کے برابر ہے، ہسپتالوں میں نا تو ڈاکٹر ہیں اور نا ہی دیگر طبی عملہ موجود ہے۔
تھر سے متعلق کمیشن کی اس رپورٹ میں 97 صفحات پر سفارشات کی گئی ہیں، جس میں کہا گیا کہ تھر کے سرکاری ہسپتالوں میں مقامی ڈاکٹروں کو تعینات کیا جائے اور ان کی تنخواہیں کم از کم 4 لاکھ روپے مقرر کی جائے ، اسی صورت میں ڈاکٹر اس دور افتادہ علاقے میں فرائض کی انجام دہی کرسکیں گے۔ کمیشن نے اپنی تجاویز میں کہا کہ حکومت کی جانن سے تھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے آر او پلانٹ نصب کئے ہیں لیکن یہ پلانٹس مستقل حل نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
-
شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
-
اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں گیس چوری اور میٹر ٹمپرنگ رکوانے کیلئے اپنا کردارادا کریں، اعظم نذیرتارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.