گومل زام ڈیم کمانڈ ایریا پراجیکٹ پر 3.4ارب روپے کی خطیر رقم سے کام کا آغاز کر دیا
منگل 26 اپریل 2016 18:59
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اپریل۔2016ء) خیبرپختونخواحکومت نے USAIDکے تعاون سے گومل زام ڈیم کمانڈ ایریا پراجیکٹ پر 3.4ارب روپے کی خطیر رقم سے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار آج پراجیکٹ ڈائریکٹر گومل زام ڈیم کمانڈ ایریا پراجیکٹ حیات اﷲ خان نے تحصیل کلاچی کے زمینداروں ، بلدیاتی نمائندوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کیلئے منعقد کئے گئے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ منصوبے کو عملی شکل دینے میں محنت اور کوششیں شامل ہیں۔
منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت تحصیل ڈیرہ ، ٹانک اور کلاچی کی 192,000ایکڑ زمین نہری نظام کے ذریعے زیر کاشت لائی جائے گی اور 400موگا جات کے ذریعے اس وسیع و عریض رقبے کو زیر کاشت لایا جائیگا۔(جاری ہے)
اس کے علاوہ عوام کی خوشحالی کیلئے پختہ کھالیں، شنگل روڈز تعمیر کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں زمینداروں کو اعلیٰ افزائش نسل کے مال مویشی بھی مہیا کئے جائیں گے اور کسانوں اور زمینداروں کی آسانی کیلئے کھیت سے پختہ روڈز تک لنک روڈز بھی بنائے جائیں گے۔
ان مقاصد کے حصول کیلئے ڈیرہ اسماعیل خان میں پراجیکٹ ڈائریکٹر کا دفتر قائم کیا گیا ہے او ر ضروری عملہ بھی متعین کر دیا گیا ہے۔انہوں نے تمام سٹیک ہولڈرز سے اپیل کی کہ منصوبے کے تحت تمام سرگرمیوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے آپ کا تعاون انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پراجیکٹ کے تحت تمام سروے اور ماسٹر پلان بنانے کیلئے حکومت نے کنسلٹنٹس کی تعیناتی کر دی ہے ، اسی طرح ڈیزائن اور ترقیاتی کاموں کی دیکھ بھال کیلئے بھی کنسلٹنٹ متعین کئے جائیں گے جو کاموں کی شفافیت کے ساتھ ساتھ ڈیزائن اور منصوبہ جات کی تکمیل میں پراجیکٹ کی مدد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹری نمبر 6کے تمام موگا جات پر کام زور شور سے شروع کر دیا ہے، انہوں نے چک بندی کے کام کی تکمیل میں مصروف محکمہ آبپاشی کے عملے کی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر تحصیل ناظم کلاچی اکبر خان نے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کو یقین دلایا کہ پراجیکٹ کے تحت منصوبوں کی تکمیل میں علاقے کے لوگ بھر پور تعاون کریں گے،علاقے کی خوشحالی اور ترقی کیلئے تحصیل کلاچی کے عوام انتہائی پرعزم ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.