چین آئندہ ہفتے پاکستان کو 4.2ارب ڈالر کا قرض فراہم کرے گا
بدھ 27 اپریل 2016 16:58
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اپریل۔2016ء ) چین پاکستان کو آئندہ ہفتے دو بڑے منصوبوں کے لئے 4.2ارب امریکی ڈالر کا قرض فراہم کرے گا۔ یہ قرض پشاور، کراچی(ملتان سکھر) موٹروے منصوبے اور قراقرم تھاکوٹ حویلیاں منصوبے کے لئے فراہم کیا جائے گا۔یہ قرضہ چین کا ایگزم بینک چین پاکستان اقتصادی راہداری پروگرام کے تحت دے گا۔ ذرائع کے مطابق چین اور پاکستان کے درمیان 4.2ارب امریکی ڈالر کے قرضے پر آئندہ ہفتے دستخط ہو جائیں گے ۔
معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد ایگزم بینک دونوں منصوبوں کے لئے رقم جاری کر دے گا۔ ان میں سے 2.8امریکی ڈالر پشاور کراچی موٹروے منصوبے کے لئے اور1.38ارب ڈالر قراقرم تھاکوٹ حویلیاں منصوبے کے لئے ہوں گے۔سرکاری ذرائع کے مطابق یہ منصوبے مکمل ہونے کے بعد گوادر کی بندرگاہ ملتان،فیصل آباد، لاہور ، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ساتھ 6لین کی شاہراہوں کے ذریعے منسلک ہو جائے گی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کو تحفظات،نظر ثانی کا پیغام دیدیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا روٹی ،کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
-
وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
-
پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.