پریانکاچوپڑا کی ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلم مخالف بیان پر تنقید
جمعرات 28 اپریل 2016 12:17
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) پریانکا چوپڑا نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکا میں مسلمانوں پر پابندی کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسی مخصوص گروہ کے لوگوں پر پابندی عائد نہیں کی جاسکتی۔گزشتہ روز ٹائم گالا 100 کیدوران کونٹیکو اسٹار نے کہا کہ ان کے خیال میں کسی پر پابندی عائد نہیں کی جاسکتی۔
کسی مخصوص گروہ کے لوگوں کیخلاف ایسی بات کرنا دقیانوسی سوچ ہے۔پریانکا چوپڑا کو حال ہی میں ٹائم میگزین کی 100 بااثر شخصیات میں شامل کیا گیا ہے۔ وہ یہ فہرست ثانیہ مرزا، ٹیلر سوئفٹ، باراک اوباما اور دیگر کے ساتھ شیئر کررہی ہیں۔پریانکا کا کہنا تھا کہ گھریلو دہشت گردی کے خلاف جنگ اتنی پیچیدہ ہوگئی ہے کہ اسے کوئی شکل نہیں دی جاسکتی۔(جاری ہے)
ٹائم کے ساتھ ایک ویڈیو انٹرویو میں کونٹیکو میں اپنے کردار کے بارے میں پہلے بھی بیان دینے والی اداکارہ کا کہنا تھا کہ آخری مرتبہ آپ نے حجاب کے ساتھ کسی ایف بی آئی ایجنٹ کو کب دیکھا تھا؟ آخری مرتبہ آپ نے ایک ہندوستانی لڑکی کو کسی کمپیوٹر سائنسدان یا نرڈ کے روپ کے بجائے بولڈ اور جارحانہ کردار میں دیکھا تھا؟واضح رہے کہ مسلمانوں سے نفرت کی بنیاد پر اپنی صدارتی مہم کو آگے بڑھانے والے ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک ریلی سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ مسلمانوں میں امریکا کے خلاف نفرت پائی جاتی ہے جس کے باعث امریکا میں مزید حملے ہوسکتے ہیں، اس لیے جب تک اس نفرت کی وجوہات معلوم نہیں کرلی جاتیں اْس وقت تک امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہونی چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا ملک ان لوگوں کے ہولناک حملوں کا نشانہ نہیں بن سکتا، جو صرف جہاد پر یقین رکھتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
-
گٹارسٹ ڈوئن ایڈی انتقال کر گئے
-
لالی ووڈ کی نئی فلم ’’نولو نوٹینشن‘‘ آتے ہی چھاگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.