سیاسی مخالفین ملک کو ترقی کی راہ سے ہٹانا چاہتے ہیں، نواز شریف
جمعرات 28 اپریل 2016 13:46
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 اپریل۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین ملک کو ترقی کی راہ سے ہٹانا چاہتے ہیں ۔سیاسی مخالفین اپنے ذاتی مفادات کے لئے ملکی خوشحالی کے درپے ہیں ان کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمت جاری رکھیں گے ۔ جمعرات کے روز وزیر اعظم نواز شریف سے رکن قومی اسمبلی اظہر قیوم ناہرا اور رانا محمد حیات خان نے ملاقات کی جس میں ارکان اسمبلی نے ملک میں جاری ترقیاتی امور پر وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا ۔
ارکان اسمبلی نے عوامی منصوبون اور حلقے کے سیاسی مسائل پر وزیر اعظم کو بریفنگ بھی دی ۔ملاقات میں وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت اور اس کی ٹیم عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہیں چاہتے ہیں کہ عوام ملکی ترقی میں اپنی پوری صلاحیتیں بروئے کار لا سکیں ۔(جاری ہے)
حکومت اپنے ترقیاتی پروگرام اور اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیر اہیں ہماری تمام کاوشیں عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے ہے ۔
وزیر اعظم نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مخالفین کی پروا کئے بغیر عوامی خدمت جاری رکھیں جبکہ اس موقع پر ارکان اسمبل نے کہا کہ امن و امان کی بحالی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبے بے مثال ہیں ۔ محمد نواز شریف کی قیادت نے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا ہے واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی اظہر قیوم ناہرا کا تعلق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 100 جبکہ رانا محمد حیات خان اک تعلق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 142 سے ہے ۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.