پارٹی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی،لاتوں کے بھوت باتوں سے نہ مانیں تو رائیونڈمیں دھرنا ہوگا‘میاں محمود الرشید
کرپشن کیخلاف فیصلہ کن تحریک چلانے جا رہے ہیں، پارٹی متحد ہے، افواہیں جلد دم توڑ جائیں گی، نواز شریف کے حق میں قرارد پیش کرنے والے وفاقی وزراء ہی انہیں لے ڈوبیں گے‘چیئرمین سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے گفتگو
جمعرات 28 اپریل 2016 19:46
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء ) )پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے کہا کہ نواز شریف کے حق میں قرارد پیش کرنے والے وفاقی وزراء ہی انہیں لے ڈوبیں گے، عمران خان پر تنقید اور عوامی رابطہ مہم کا آغاز وزیراعظم کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، پارٹی تقسیم نہیں، جعلی خبر یں چلانے، افواہیں پھیلانے اور سازش کرنیوالوں کو منہ کی کھانا پڑی گی، لاتوں کے بھوت باتوں سے نہ مانیں تو رائے ونڈمیں دھرنا بھی ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چیئرمین سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ شریف برادران اور ان کے خطرہ محسوس کر چکے ہیں اور انہیں معاملے کی شدت کا بھی اندازہ ہے لیکن نا اہل وزیر مشیر اپنی روٹیوں کے چکر میں انہیں غلط مشورے دے رہے ہیں اور ان کے حق میں قراردادیں پیش کر رہے ہیں یہی انکی رخصت اور زوال کا باعث بنیں گے، نواز شریف بوکھلاہٹ میں عمران خان پر تنقید اور عوامی رابطہ مہم چلا رہے ہیں ، اس سے پہلے کہ جلسوں میں عوام گو نواز گو کے نعرے لگا دیں وہ خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیں، ایک سوال کے جواب میں میاں محمود الرشید نے کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن کیخلاف تحریک کیلئے پرعزم ہیں، اس حوالے سے پارٹی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی ، حکومتی کرپشن کیخلاف فیصلہ کن جدوجہدکرنے جا رہے ہیں اور اگر لاتوں کے بھوت باتوں سے نہ مانے تو رائے ونڈ میں دھرنا بھی دیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.