عمران خان کو کم از کم چادر اور چاردیواری کا احترام کرنا سیکھنا چاہیے‘ عمران خان
اور انکے ساتھیوں کی سیاست صرف اور صرف جھوٹ پر مبنی ہے ‘ ان کو صرف اپنے حق میں آنے والا فیصلہ منظور ہوتا ہے ‘تاجروں سمیت ہر باشعور طبقہ حکومت کی پالیسیوں سے مطمئن ہے ، عمران خان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو حد عبور کرنے پر مجبور نہ کریں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی میڈیا سے گفتگو
جمعرات 28 اپریل 2016 21:51
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اپریل۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان کو کم از کم چادر اور چاردیواری کا احترام کرنا سیکھنا چاہیے‘ عمران خان اور انکے ساتھیوں کی سیاست صرف اور صرف جھوٹ پر مبنی ہے ‘عمران خان کو صرف وہی فیصلہ منظور ہوتا ہے جو انکے حق میں ہوتا ہے ‘تاجروں سمیت ہر باشعور طبقہ حکومت کی پالیسیوں سے مطمئن ہے ، عمران خان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو حد عبور کرنے پر مجبور نہ کریں ۔
وہ جمعرات کو اچھرہ بازار آمد کے موقع پر میڈیا اور کچا فیروز پور روڈ کے دورے کے موقع پر گفتگو کررہے تھے ۔اچھرہ آمد پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں اور تاجروں نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا زبردست استقبال کیا ۔(جاری ہے)
سردار ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان اور انکے ساتھیوں کی سیاست صرف اور صرف جھوٹ پر مبنی ہے ۔ عمران خان کو صرف وہی فیصلہ منظور ہوتا ہے جو انکے حق میں ہو ۔
تاجروں سمیت ہر باشعور طبقہ حکومت پالیسیوں سے مطمئن ہے ، عمران خان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو حد عبور کرنے پر مجبور نہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ملکی ترقی کی رہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں وہ ملک اور ملکی ترقی کو چلنے نہیں دے رہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ عمران کو کم از کم چادر اور چاردیواری کا احترام کرنا سیکھنا چاہیے ۔بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کچا فیروز پور روڈ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کچا فیروز پور روڈ پر نئی سیوریج لائنز بچھائی جا رہی ہیں ،سیوریج لائنز کے ساتھ ساتھ روڈ بھی نئے تعمیر کیے جا رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.